اگر میں نے کسی کو این آر او دیا تو پھر مجھے ۔۔۔۔ وزیراعظم عمران خان نے قوم سے ایسا وعدہ کر لیا کہ آپ عش عش کر اٹھیں گے

2019 ,فروری 9



بلوکی (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملک میں کسی کو این آر او نہیں ملے گا ، ملک کو پہلے بھی این آر اوز نے بہت نقصان پہنچایا ہے ، اگر ہم نے اب کسی کو این آر او دیا تو ہم غدار ملک ہونگے اور ہمیں سزا ملنی چاہیے ، وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ جس نے ملک کا دیوالیہ نکالا ان میں سے کسی کو نہیں چھوڑیں گے اور جو بھی سوچ رہا ہےکہ حکومت کسی کو این آر او دے گی تو وہ یہ سمجھے کہ اگر ہم این آر او دیں گے تو ملک سے غداری کریں گے،، بلوکی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر این آر او سے متعلق خبروں کو سختی سے مسترد کردیا، عمران خان نے کہا کہ ’آج کل این آر او کی بڑی بازگشت ہے، این آر او وہ ہوتا ہے جو آپ بڑے مجرموں کو معاف کردیں، دو این آر او نے ملک کو تاریخی نقصان پہنچایا، آج جو ہمارے حالات ہیں، ملک مقروض ہے، اس کی بڑی وجہ دو این آر او ہیں، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’ایک این آر او مشرف نے نوازشریف کو دیا جس میں شریف برادران کے خلاف حدیبیہ پیپر ملز کرپشن کا بنا بنایا کیس تھا، اس میں اسحاق ڈار کا اعترافی بیان تھا کہ کس طرح منی لانڈرنگ ہوئی لیکن این آر او دے کر وہ کیس روکا گیا اور انہیں سعودی عرب جانے دیا تاکہ مشرف کی کرسی خطرے میں نہ آئے، دوسری طرف 2 ارب روپے زرداری کے سوئس کیس پر قوم کے خرچ ہوئے،

متعلقہ خبریں