آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا آنجہانی امریکی سینیٹر جان مکین کے انتقال پر افسوس کا اظہار

2018 ,اگست 28



راولپنڈی: (مانیٹرنگ ڈیسک )آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آنجہانی امریکی سینیٹر جان مکین کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی سینیٹر جان مکین کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے غمزدہ خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ سینیٹر جان مکین نامور جنگی ہیرو اور اپنے ملک کےکامیاب نمائندے تھے، وہ پاکستان کے اچھے دوست تھے اور پاک امریکا کے اچھے تعلقات پر یقین رکھتے تھے۔

متعلقہ خبریں