مجھے 12 سالہ بچے نے میسج کیا کہ۔۔۔‘ فحش فلموں کی اداکارہ نے ایسا انکشاف کردیا کہ جان کر آپ بھی کہیں گے دنیا کا خاتمہ قریب آگیا

2018 ,جنوری 22



پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک): فحش فلموں کی ایک فرانسیسی اداکارہ نے سوشل میڈیا پر موصول ہونے والے پیغامات افشاءکر دیئے ہیں جن سے ایسا انکشاف ہوا ہے کہ جان کر آپ بھی کہیں گے ان فلموں نے ہماری نوجوان نسل ہی نہیں بلکہ بچوں کو بھی بربادی کے راستے پر ڈال دیا ہے۔  28سالہ نکیتا بیلوشی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مردوں کی طرف سے موصول ہونے والے پیغامات کے سکرین شاٹس پوسٹ کیے ہیں جن میں اکثر پیغامات انتہائی کم عمر بچوں کے ہیں جنہوں نے اس کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
اداکارہ نے ایک ٹویٹ میں بتایا ہے کہ ”ان بچوں میں ایک کی عمر محض 12سال ہے اور اس نے بھی مجھے پیغام میں لکھا ہے کہ وہ مجھ سے جنسی تعلق قائم کرنا چاہتا ہے۔ایک کی عمر 13سال ہے اور اس نے مجھ سے برہنہ تصاویر مانگی ہیں اور جنسی تعلق کی بھی خواہش کی ہے۔“ اداکارہ نے اس صورتحال کا ذمہ دار ان بچوں کے والدین کو قرار دیا۔ اس کا کہنا تھا کہ ”والدین اپنے بچوں کو جنسی تعلیم دینے اور انہیں انٹرنیٹ پر موجود فحش مواد سے دور رکھنے میں ناکام ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے وہ اتنی کم عمری میں اس طرف راغب ہو رہے ہیں۔ والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں پر نظر رکھیں، ان کے انٹرنیٹ کے استعمال کی نگرانی کریں اور انہیں بہتر جنسی تعلیم دینے کا اہتمام کریں۔“

 

متعلقہ خبریں