مریم اورنگزیب کے تہلکہ خیز انکشافات نے نیا پنڈورہ باکس کھول دیا

2019 ,جولائی 21



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ کی ترجمان اورسابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نےوزیر اعظم اوروفاقی حکومت کو کڑی تنقیدکانشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ’’عمران صاحب، اگر مریم نواز کی فیصل آباد میں ریلی اور جلسہ بڑا نہیں،اگر ڈر نہیں لگ رہا تو پھر یہ سب کیوں؟عمران صاحب کان کھول کر سُن لیں مریم نواز انشااللہ فیصل آباد جا رہی ہیں “روک سکو تو روک لو “ عمران صاحب جتنا پیسا مریم نواز کے پہرے پہ خرچ کر رہے ہیں،عوام کو روٹی، روزگار اور گھر دیں،عمران صاحب کیا کرتے ہیں، اتنا خوف ، تین دن پہلے دھمکیاں دیں لیکن بات نہیں بنی۔تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے وفاقی اور پنجاب حکومت کی جانب سے مریم نواز کی فیصل آباد ’’نواز شریف رہا کرو ریلی‘‘ سے قبل رکاوٹوں اور گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب ابھی مریم نواز فیصل آباد ریلی سے سیلیکٹڈ وفاقی اور پنجاب حکومت کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں،عمران صاحب منتخب وزیراعظم کو گالیاں،دھمکیاں،سول نافرمانی اور لاک ڈاؤن کا اعلان کرتے تھے،اُس وقت نواز شریف نے کون سا ٹی وی بند کروایا تھا؟عمران صاحب آپ کے ڈر اور نوازشریف کے حوصلے میں فرق صرف سیلیکٹڈ اور منتخب کا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران صاحب کان کھول کر سُن لیں،مریم نواز انشااللہ فیصل آباد جا رہی ہیں “روک سکو تو روک لو “ عمران صاحب جتنا پیسا مریم نواز کے پہرے پہ خرچ کر رہے ہیں،عوام کو روٹی،روزگار اور گھر دیں،عمران صاحب کیا کرتے ہیں، اتنا خوف ، تین دن پہلے دھمکیاں دیں بات نہیں بنی،عمران صاحب پھر دو دن پہلے پورے فیصل آباد میں دفع 144 لگائی اور ریلی کی اجازت نہ دی، عمران صاحب پھر مسلم لیگ ن کے کارکنوں کے گھروں میں چھاپے مروائے اور گرفتاریاں کیں،عمران صاحب پھر آخری دن جب کوئی بات نہ بنی تو رکاوٹیں ، اور راستے بند۔انہوں نے کہا کہ عمران صاحب اگر مریم نواز کی فیصل آباد میں ریلی اور جلسہ بڑا نہیں ، اگر ڈر نہیں لگ رہا تو پھر یہ سب کیوں؟ 126 دن کا دھرنا،سرکاری املاک اور پولیس کے سر توڑنے والوں کو شرم آنی چاہئے۔

متعلقہ خبریں