”شراب کے نشے میں دھت جج کی ویڈیو بنائی گئی“، فیاض الحسن چوہان نے تہلکہ خیزدعویٰ کردیا

2019 ,جولائی 6



لاہور (مانیٹرنگ رپورٹ) فیاض الحسن چوہان نے الزام عائد کیا ہے کہ ناصر بٹ نے جج کو شراب کے نشے میں دھت کرکے ویڈیوبنائی ۔ دنیا نیوزکے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ بیگم صفدر اعوان کی تاریخ ہے کہ ان کی جانب سے ن لیگ کا بیڑا غرق کردیا گیا ہے ، پیپلز پارٹی کا بیڑا غرق آصف زرداری نے کیا جبکہ تاریخ میں لکھا جائے گا۔

نواز شریف کی پارٹی کا بیڑا غرق مریم صفدر نے کیا تھا ۔انہوں نے کہا کہ ان لوگوں نے ایک گھٹیا حرکت کی ہے ، شراب کے نشے میں دھت ایک جج کو اپنے اس بندے کے ذریعے جس کا میرے ساتھ ذاتی تعلق ہے، وہ پانچ قتلوں میں ملوث ہے اور لندن میں بھی کئی جرائم میں ملوث ہے۔ اس کے ذریعے ایک جج کوشراب کے نشے میں دھت کرکے اس کی ویڈیوبنائی جاتی ہے ، شراب کے ٹن ویڈیو میں نظر آرہے ہیں، اس سے گھٹیا حرکت اور کیا ہوسکتی ہے ؟

    متعلقہ خبریں