سعودی مہمانوں کا سامان پاکستان پہنچ گیا۔ یہ سامان کتنا تھا اور کہاں رکھا گیا جان کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی پاکستان آمد پر تیاریوں کو حتمی شکل دیدی گئی ہے ،تمام ہوٹل مالکان کو ایڈوانس بکنگ منسوخ کرنے کے احکامات دے دئیے گئے ہیں۔ ولی عہد کے ہمراہ اہم وزراءاور شاہی خاندان کے اہم افراد پر مشتمل 40سے زائد رکنی وفد ہوگا۔ سعودی شہزادے کی آمد سے قبل ان کی شاہی سیکیورٹی کے ارکان تمام سیکیورٹی انتظامات اپنے کنٹرول میں لے لیں گے۔اسلام آبا دمیں آٹھ ہوٹلز میں 750کمرے بک کیے گئے ہیں ۔8کنٹینرز پر مشتمل دو سی ون تھرٹی طیاروں کے ذریعے ولی عہد کا سامان اسلام آباد پہنچا دیا گیا ہے۔خصوصی طور پر سعودی عرب سے ان کے لیے بی ایم ڈبلیو سیون سیریز اور بلٹ پروف لینڈ کروزرز بھی پہنچا دی گئی ہیں ۔سعود ی ولی عہد کی سیکیورٹی کے حوالے سے سعودی حکام کی وزارت داخلہ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان کے ساتھ دو میٹنگز ہو چکی ہیں جن میں ان کے دورے کے حوالے سے سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دی جارہی ہے ۔