روزانہ ”2کلو گالیاں “ کھاتا ہوں مودی نے اپنی صحت کا راز بتادیا
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنی صحت کا راز افشاں کرتے ہوئے کہا ہے کہ 20سال سے میں روزانہ ”2 کلو گالیاں “ کھارہاہوں، یہی صحت کا راز ہے، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے لندن کے ویسٹ منسٹرسینٹر ہال میں ” بھارت کی بات سب کے ساتھ ‘ ‘ پروگرام سے خطاب کیا، گذشتہ روز لندن کے ٹاون ہال تقریب میں ایک شخص نے ان سے ان کی صحت کا راز جاننے کے بارے سوال کیا تو مودی نے ازراہ تفنن کہا کہ پچھلے 20سال سے میں روزانہ ”2کلو گالیاں “ کھارہاہوں ، یہی میری صحت کا راز ہے ۔