واحد ٹی 20 ہارنے کے بعد پاک انگلینڈ پہلا ون ڈے کس نے جیتا ؟ خبر آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کر دے گی

2019 ,مئی 8



اوول(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا ون ڈے میچ بارش کی نذر ہوگیا۔بارش کے باعث میچ تاخیر سے شروع ہوا، پہلے میچ کو 47 پھر 41 اوورز تک محدود کیا گیا اور پھر بالآخر میچ منسوخ کرنے کا اعلان کردیا گیا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بجے شروع ہونا تھا مگر بارش کے باعث سوا 6 بجے شروع ہوا، تاخیر کی وجہ سے امپائرز نے میچ کو پہلے 47 اور پھر 41 اوورز تک محدود کر دیا۔اوول میں ہونے والے میچ میں انگلش کپتان این مورگن نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز امام الحق اور فخر زمان نے کیا لیکن فخر زمان 3 رنز بنا کر جوفرا آرچر کی گیند پر سلپ میں کیچ آؤٹ ہو گئے۔اس کے بعد بابر اعظم بھی 16 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، اس وقت پاکستان کا مجموعی اسکور 45 تھا۔پاکستان نے 16.4 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 80 رنز بنائے تھے کہ ایک بار پھر بارش کی وجہ سے میچ روک دیا گیا، بارش تھمی تو میچ کو 41 اوورز تک محدود کردیا گیا۔کچھ دیر کا کھیل ہونے کے بعد بادلوں نے پھر برسنا شروع کردیا اور میچ ایک بار پھر روکنا پڑا۔ مسلسل بارش کی وجہ سے بالآخر امپائرز نے میچ کو منسوخ کرنے کا اعلان کردیا۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ 11 مئی کو ساؤتھمپٹن میں کھیلا جائے گا۔خیال رہے کہ پاکستان ٹیم کو گزشتہ دونوں سیریز میں شکست ہوئی تھی، جنوبی افریقا میں پاکستان 2-3 سے ہارا تھا جب کہ متحدہ عرب امارات میں پاکستان کو آسٹریلیا کے ہاتھوں 0-5 سے شرم ناک شکست ہوئی تھی۔پاکستانی ٹیم ون ڈے کرکٹ میں 2017 کی آئی سی سی چیمپنز ٹرافی کے علاوہ تمام بڑی ٹیموں کے خلاف مشکل سے دوچار رہی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل یہ بھی خبر تھی کہ واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرادیانگلش ٹیم نے مہمان ٹیم کی جانب سے دیا گیا 174 رنز کا ہدف آخری اوور میں 3 کھلاڑیوں کے نقصان پر پورا کیا۔ کارڈف کے صوفیہ گارڈن میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور بابراعظم نے کیا لیکن 16 کے مجموعی اسکور پر فخر زمان آؤٹ ہو گئے جب کہ امام الحق بھی 7 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔دو کھلاڑیوں کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد بابراعظم اور حارث سہیل نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا اور وکٹ کے چاروں طرف اسٹروکس کھیلے، دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 103 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔حارث سہیل 50 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ بابراعظم 65 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے کے بعد رن آؤٹ ہوئے۔فہیم اشرف 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ عماد وسیم 18 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔انگلینڈ کی جانب سے جوفرا آرچر نے 2 جب کہ کرن اور کرس جارڈن نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ اور اب یہ خبر آئی ہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا ون ڈے میچ بارش کی نذر ہوگیا۔بارش کے باعث میچ تاخیر سے شروع ہوا، پہلے میچ کو 47 پھر 41 اوورز تک محدود کیا گیا اور پھر بالآخر میچ منسوخ کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں