سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے خوشخبری ، محمد بن سلمان کی آمد سے پہلے شاہ محمود قریشی نے بڑا اعلان کردیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 14, 2019 | 11:22 صبح

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان کے دوران سعودی عرف کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا ۔  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ محمد بن سلمان کے دورے کے دوران ان کے سامنے سعودی عرب کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کا معاملہ بھی اٹھایا جائے گا۔  سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان کے دوران سعودی عرف کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے

کہ محمد بن سلمان کے دورے کے دوران ان کے سامنے سعودی عرب کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کا معاملہ بھی اٹھایا جائے گا ۔ سعودی ولی عہد کے مجوزہ دورے کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے کوششیں کر رہے ہیں ۔ سعودی عرب میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد موجود ہے جن میں سے بہت سے لوگ جیلوں میں قید ہیں ۔ شاہ محمود قریشی نے واضح کیا کہ ایسے افراد جو سنگین جرائم جیسے قتل یا منشیات فروشی میں ملوث ہیں ۔ ان کے بارے میں بات کرنا مناسب نہیں ہے لیکن ایسے 3 سے ساڑھے 3 ہزار پاکستانی سعودی جیلوں میں قید ہیں جو جرمانے وغیرہ نہ بھرسکنے کی وجہ سے قید کیے گئے ہیں۔ سعودی ولی عہد کی پاکستان آمد کے موقع پر ان پاکستانی قیدیوں کا معاملہ بھی اٹھایا جائے گا ۔