عمران خان کی نریندر مودی کو انتخابات جیتنے پر مبارکباد۔۔۔ بھارتی وزیر اعظم کا بھی جواب آگیا

2019 ,مئی 23



اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک): بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا کہنا ہے کہ انہوں نے ہمیشہ خطے میں امن اور ترقی کو ترجیح دی ہے ، وہ عمران خان کی نیک خواہشات پر اظہارِ تشکر کرتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق بھارت میں عام انتخابات کا مرحلہ مکمل ہوچکا ہے اور گنتی کے عمل کو بھی حتمی شکل حتمی شکل دی جا چکی ہے، غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق بھارتی جنتہ پارٹی پہلے سے زیادہ سیٹیں نکالنے میں کامیاب ہوچکی ہے، وزیر اعظم عمران خان نے ٹویٹر کے ذریعے پڑوسی ملک بھارت کے نریندر مودی کو الیکشن میں کام یابی پر مبارک باد دی۔زیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مودی کے لیے الیکشن میں کام یابی پر مبارک باد کا پیغام جاری کر دیا۔وزیر اعظم نے لکھا نریندر مودی اور ان کے اتحادیوں کو الیکشن جیتنے پر مبارک باد دیتا ہوں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ نریندر مودی کے ساتھ خطے میں امن، ترقی اور خوش حالی کے لیے کام کرنے کے خواہش مند ہیں۔ بھارتی وزیر اعظم نے عمران خان کے پیغام پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ہمیشہ خطے میں امن اور ترقی کو ترجیح دی ہے۔ خیال رہے کہ بھارت کی لوک سبھا کی 543 میں سے 542 نشستوں پر 7مرحلوں میں ووٹنگ ہوئی جس میں بی جے پی نے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق واضح اکثریت حاصل کر لی ہے ، حکمران جماعت کو اپنی دوبارہ حکومت بنانے کیلئے 272 نشستوں کی ضرورت تھی تاہم وہ اب تک انفرادی طور پر 298 سیٹیوں پر کامیاب ہو چکی ہے جبکہ اتحادی جماعتوں کے ساتھ مل کر اب تک مجموعی طور پر 345 سیٹیں حاصل کر لی ہیں ۔بی جے پی کی مخالف جماعت کانگرنس کونہایت ہی دردناک شکست کا سامنا ہے اور انہوں نے صرف 53 سیٹیں ہی حاصل کی ہیں جبکہ ان کے اتحاد ان کے اتحاد” یونائیٹڈ پروگریسیو الائنس “ نے مجموعی طور پر 97 سیٹیوں پر کامیابی سمیٹ لی ہے ۔ ان کے علاوہ اے ڈی ایم نے 36 ، شیو سینا نے 18نشستیں حاصل کر لی ہیں ۔غیرحتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کے اتحاد ‘نیشنل ڈیمو کریٹک الائنس’ نے 337 نشستیں حاصل کیں جس کے مقابلے میں انڈین نیشنل کانگریس کے اتحاد ‘یونائٹیڈ پروگریسیو الائنس’ نے 93 نشستیں حاصل کیں۔الیکشن کمیشن کی جانب سے باضابطہ اعلان کے بعد بی جے پی باآسانی مسلسل دوسری مرتبہ حکومت بنانے میں کامیاب ہوجائے گی۔بھارتی الیکشن کمیشن کی جانب سے باضابطہ نتائج کا اعلان آج رات یا کل متوقع ہے ۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کیلئے وزیراعظم عمران خان نے الیکشن میں کامیابی پر مبارک باد کا پیغام جاری کر دیاہے جس میں انہوں نے کہا کہ نریندر مودی اور ان کے اتحادیوں کو کامیابی پر مبارک باد پیش کرتاہوں ، مودی کے ساتھ خطے میں امن اور ترقی کیلئے کام کرنے کی خواہش ہے ۔“اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ٹویٹر پر مودی کیلئے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” میرے دوست آپ کو الیکشن میں شاندار کامیابی پر مبارک باد ،ایک ساتھ مل کر ہم انڈیا اور اسرائیل کی دوستی کو مزید مضبوط کریں گے ، شاباش میرے دوست ۔“افغان صدر اشرف غنی کی جانب سے جاری کردہ پیغام میں ان کا کہناتھا کہ نریندر مودی آپ کو عوام کی جانب سے مضبوط مینڈیٹ ملنے پر مبارک ہو ، افغانستان کے عوام اور حکومت امن کے قیام اور تعاون کو مزید فروغ دینے تیار ہیں ۔

متعلقہ خبریں