سابق نگران وزیر اعلیٰ نے قبائلی علاقے میں ملنے والی 3بڑی کامیابیوں کی نشاندہی کردی

2019 ,جولائی 20



لاہور (مانیٹرنگ رپورٹ)سابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے قبائلی علاقے میں ملنے والی تین بڑی کامیابیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے کہاہے کہ پہلی کامیابی یہ ہے کہ ان علاقوں میں امن قائم ہوا ، دوسری کامیابی یہ ہے کہ ان علاقوں کا کے پی میں انضمام کیا گیا ، تیسر ی کامیابی یہ ہے قبائلی اضلاع میں کامیاب الیکشن کاانعقاد ہوگیا ہے ۔ دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“میں گفتگو کرتے ہوئے سابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا کہ یہ بڑی کامیابی ہے کہ قبائلی اضلاع کو پہلی مرتبہ کے پی کی اسمبلی میں نمائندگی دی جارہی ہے ۔ اس کا فائدہ یہ ہوگا کہ جب ان کے نمائندے صوبائی اسمبلی میں بیٹھے ہونگے تو موثر طریقے سے اپنے علاقائی مسائل کی نشاندہی کر سکیں گے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ ان علاقوں میں پہلی کامیابی یہ ہے کہ ان علاقوں میں امن قائم ہوا ، دوسری کامیابی یہ ہے کہ ان علاقوں کا کے پی میں انضمام کیا گیا ، تیسر ی کامیابی یہ ہے قبائلی اضلاع میں کامیاب الیکشن کاانعقاد ہوگیا ہے ۔ حسن عسکری نے کہاہے کہ اب توقع ہے کہ قبائلی علاقے میں میں بھی وہی سہولتیں ملیں گی جو پشاور میں ملتی ہیں۔

    متعلقہ خبریں