گلشن اقبال پارک، لاہور

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 10, 2018 | 06:23 صبح

گلشن اقبال پارک، لاہور کا ڈیزائن اورنمونہ جاپان کے مشہور ماہر نقشہ نویس پروفیسر کیمو کانڈو نے تیار کیا جس میںکچھ اضافی تبدیلی و ردو بدل بھی کیا گیا۔ اس پارک کا کل رقبہ (67)ایکڑ کے لگ بھگ ہے۔


اس پارک پر 1980ءکے عشرے میں کام شروع کیا گیا یہ تمام مشکل کام لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سابق ڈائریکٹر جنرل ایم ایچ انصاری کی ذاتی کوششوں و کاشوں کے ب

اعث اپنے اختتام کو پہنچا۔

اس پارک کا افتتاح پاکستان کے سابق صدر جنرل ضیاءالحق نے 19اپریل 1982ءکو کیا تھا۔


اس پارک کی نمایاں خصوصیات میں شامل جھیل جس کا رقبہ چھ ایکڑ پر مشتمل ہے نہایت ہی دیدہ زیب اور دلکش فٹ پاتھ، بچوں کے کھیلنے کا باغ اور فن لینڈ، مچھلیوں کا تالاب، جوگنگ ٹریک 1.85کلومیٹر ایریا فن لینڈ کے لیے نئی کھیلوں کا تعارف، سیکاٹنگ رنگ، قیمتی گراسی لان، جاسمیین، چنبیلی، گلاب اور دوسرے موسمیاتی درخت شامل ہیں۔

اپنے منفرد اور دیگر دلچسپیوں کے باعث لاہور کا یہ نیا پارک لوگوں سے کھچا کھچ پارک بھرا رہتا ہے۔