خاص بریکنگ نیوز :پاک بھارت کشیدگی عروج پر مگر ۔۔۔۔ اچانک وزیراعظم عمران خان نے کیا فیصلہ کر لیا ؟ اسلام آباد سے لاہور تک دوڑیں لگ گئیں

2019 ,فروری 28



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم عمران خان کل ایک روزہ دورے پر لاہور آئیں گے ، وزیراعظم پنجاب کابینہ کے اجلاس سے خطاب کریں گے ۔ ترجمان وزیراعلیٰ ہاﺅس نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کل ایک روزہ دورے پر لاہور آئیں گے ، وزیراعظم پنجاب کابینہ کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔  وزیراعظم عمران خان کل ایک روزہ دورے پر لاہور آئیں گے ۔ وزیراعظم پنجاب کابینہ کے اجلاس سے خطاب کریں گے ۔ ترجمان وزیراعلیٰ ہاﺅس نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کل ایک روزہ دورے پر لاہور آئیں گے ، وزیراعظم پنجاب کابینہ کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔ وزیراعظم کو پنجاب کابینہ کے اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی۔ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب کے درمیان بھی ملاقات ہوگی۔دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ دنیاکو جان لینا چاہئے۔پاک بھارت تنازع خطے اور دنیاکوغیرمستحکم کرےگا۔ فواد چوہدری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر پیغام جاری کرتے ہوئے دنیا کو خبردار کیا ہے کہ پاک بھارت تنازع سے دنیا مزید تقسیم ہوگی۔انتہاپسندی نئی بلندیوں پر پہنچے گی۔انہوں نے کہا کہ پاک بھارت تنازع جاری رہا تو جیت انتہا پسندی کی ہوگی۔ دنیاسے کہتے ہیں آئیں مل بیٹھ کرکشیدگی کاخاتمہ کریں۔تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات فواد چوہدری نے پاک بھارت موجودہ صورت حال پر ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا پاکستان بھارت کشیدگی خطے کے بعددنیابھرپراثراندازہوسکتی ہے اور جنگ کی صورت میں دنیامزیدحصوں میں تقسیم ہوگی۔ جس سے شدت پسندی پروان چڑھے گی۔ فواد چوہدری نے کہاکہ پاک بھارت جنگ کی صورت میں خطے اوردنیاکی ہارہوگی۔

دنیا سے کہتے ہیں آئیں مل بیٹھ کرکشیدگی کاخاتمہ کریں۔دوسری جانب وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ امن، سرحدی حفاظت کے لیے ہم نے اپنے ارادے، صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہم تاریخ کے دوراہے پرکھڑے ہیں۔ پاکستان اوربھارت کی قیادت کوفیصلہ کرنا ہے. اسد عمر نے کہا کہ قوم کوامن وخوشحالی کی طرف لے جانا چاہتے ہیں یا تنازع کی طرف یہ فیصلہ کرنا ہوگا۔وفاقی وزیر خزانہ پاکستان امن اوراپنی سرحدوں کی حفاظت کے لیے پرعزم ہے۔ امن، سرحدی حفاظت کے لیے ہم نے اپنے ارادے، صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے بھارت کو بھرپور جواب دیتے ہوئے 2 طیارے مار گرائے تھے جبکہ ایک پائلٹ کو بھی گرفتار کرلیا تھا۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ بھارتی طیاروں کو پاکستانی فضائی حدود میں نشانہ بنایا گیا، ایک بھارتی طیارہ آزاد جموں کشمیر اور دوسرا مقبوضہ کشمیر کی حدود میں گرا۔ واضح رہے کہ دو روز قبل بھارت کے طیاروں نے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی تھی جس پر پاکستانی طیاروں نے بروقت ردعمل دیا تو بھارتی طیارے اپنا پے لوڈ لائن آف کنٹرول کے علاقے جبہ میں گراتے ہوئے فرار ہوگئے تھے۔

متعلقہ خبریں