انا للہ وانا الیہ راجعون : پورے امارات میں سوگ کا سماں، اہم شخصیت انتقال کر گئیں، پاکستان کا بھی اظہارِ افسوس
شارجہ (مانیٹرنگ ڈیسک) اماراتی شاہی خاندان کی شہزادی انتقال کر گئی، 3 روزہ سوگ کا اعلان کر دیا گیا۔ خلیجی خبر رساں اداروں کی جانب سے فراہم کردہ اماراتی شاہی خاندان کی اہم رکن، شہزادی شیخا مریم بنت سلیم انتقال کر گئی ہیں۔ شہزادی شیخا مریم بنت سلیم کے انتقال کا اعلان اماراتی شاہی عدالت کی جانب سے کیا گیا۔ شہزادی شیخا مریم بنت سلیم کی نماز جنازہ کل بروز منگل کو بعد از نماز عشاء ادا کر دی گئی تھی۔ شہزادی شیخا مریم بنت سلیم کے انتقال پر شارجہ کے حاکم ڈاکٹر شیخ سلطان بن محمد کی جانب سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا ہے۔ شہزادی شیخا مریم بنت سلیم کے انتقال پر شارجہ میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس دوران شارجہ کی تمام سرکاری اور نجی عمارتوں پر متحدہ عرب امارات کا پرچم سرنگوں رہے گا۔


