ایسا کیا ہوا کہ شیخ رشید وزیراعظم عمران خان کو مٹھائی کھلانے پر مجبورہوگئے ، وجہ بھی سامنے آگئی

2019 ,جون 29



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک): رائل پام کنٹری کلب کے فیصلے کی خوشی میں وزیر ریلوے شیخ رشید نے وزیراعظم اور کابینہ ارکان کو مٹھائی کھلائی۔ ذرائع کے مطابق فیصلہ ریلوے کے حق میں آنے پر خوشی سے نہال وفاقی وزیر شیخ رشید وزیراعظم کو میٹھائی کھلانے پہنچے۔ شیخ رشید نے وزیر اعظم کو فیصلے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔شیخ رشید نے وزیراعظم اور کابینہ ارکان کو مٹھائی کھلائی اور کہاریلوے کا خسارہ دور ہونے میں مدد ملے گی۔ وزیر اعظم نے استفسار کیا اب رائل پام کنٹری کلب کو کون چلائیگا، شیخ رشید نے جواب دیا اب انٹرنیشنل ٹینڈر ہوگا، عالمی سطح کی کمپنی چلائیگی۔ذرائع کے مطابق شیخ رشید نے وزیراعظم اور کابینہ ارکان کو مٹھائی بھی کھلائی۔ ان کا کہنا تھا کہ ریلوے کا خسارہ دور ہونے میں مدد ملے گی۔ وزیراعظم نے ان سے پوچھا کہ اب رائل پام کنٹری کلب کو کون چلائے گا؟اس پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اب انٹرنیشنل ٹینڈر ہوگا، عالمی سطح کی کمپنی چلائے گی۔خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے رائل پام گالف اینڈ کنٹری کلب پاکستان ریلوے کے حوالے کرنے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ تین ماہ میں نئی انتظامیہ سے متعلق بھی قواعد وضوابط طے کیے جائیں گے۔مغلپورہ اور دھرم پورہ کے سنگم پر نہر کنارے ریلوے کی قیمتی اراضی کو 2001ء میں مین لینڈ حسنین پاکستان لمیٹڈ کمپنی کو 49 سالہ لیز پر دیا گیا تھا۔ 2002ء میں اس جگہ پر رائل پام گالف اینڈ کنٹری کلب قائم ہوا۔ کلب کے قیام کا مقصد اشرافیہ کو پرسکون ماحول اور بہترین سہولتیں فراہم کرنا تھا۔ یہاں گالف کورسز اور سوشل کلب کمپلیکس تعمیر کیے گئے۔

متعلقہ خبریں