محکمہ موسمیات نے بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کردی

2019 ,جولائی 6



لاہور (مانیٹرنگ رپورٹ) محکمہ موسمیات نے چند دن میں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے ، محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے ہفتے میں ملک میں مون سون کی ہواﺅں میں شدت کا امکان ہے ، پیر سے جمعرات کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش ہونے کی توقع ہے۔

آج مون سون کا سلسلہ شمالی علاقوں میں داخل ہوگا، مالاکنڈ ، پشاور ،ڈیرہ اسماعیل خان ، ملتان ، ہزارہ ڈویژن ، ژوب سمیت مختلف اضلاع میں بار ش کا امکان ہے ۔

    متعلقہ خبریں