دباؤ حد سے زیادہ بڑھ گیا : وزیر خزانہ اسد عمر کل کیا بڑا کرنے والے ہیں ؟ مصدقہ خبر آگئی

2019 ,اپریل 16



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک): وزیر خزانہ اسد عمر نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا، ای سی سی اجلاس میں 15 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا جس میں 15 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا، وزارت اطلاعات میڈیا پر مہم کے لیے خصوصی گرانٹ کی سمری پیش کرے گی۔اجلاس میں ویزہ ریجیم کی میڈیا میں تشہیر کے لیے 5 کروڑ گرانٹ کی سمری پیش کی جائے گی، نیب غیرملکی لا فرمز، وکلا کی ادائیگیوں کی سمری پیش کرے گی۔پاک آرمی اسپیششل سیکیورٹی ڈویژن کے لیے فنڈز کی سمری ایجنڈے میں شامل ہے، رواں مالی سال کی دفاعی سروسز کی تکنیکی گرانٹ کی سمری پیش کی جائے گی۔ای سی سی اجلاس میں یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے لیے حکومتی گارنٹی کی سمری پیش کی جائے گی، پیٹرولیم مصنوعات، ریلوے کے ذریعے ترسیل کی سمری پیش کی جائے گی، پیٹرولیم مصنوعات پر ان لینڈ فریٹ مارجن کی رپورٹ پیش کی جائے گی۔اجلاس میں آئل مارکیٹنگ کمپنیز کو لائسنس کے اجراء کے معاملے پر غور کیا جائے گا، مکمہ ایمیگریشن و پاسپورٹس کے لیے 1 ارب 33 کروڑ گرانٹ کی منظوری سمری میں شامل ہے۔ایف آئی اے، ایف سی کے پی ہیڈ کوارٹر کے لیے گرانٹ کی سمری ایجنڈے کا حصہ ہے، گلگت بلتستان کونسل کے لیے 33 کروڑ 70 لاکھ گرانٹ کی سمری پیش کی جائے گی، قومی کمیشن انسانی ترقی کے لیے 70 کروڑ روپے گرانٹ کی سمری ایجنڈے میں شامل ہے دوسری جانب خبر ہے کہ حمزہ شہباز پر کل کا دن بھاری پڑ سکتا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہبازشریف نیب کے سوالات کے جوابات دینے میں ناکام رہے اور نیب کل عدالت میں حمزہ شہباز کو گرفتار کرنے کی اجازت مانگے گا۔

متعلقہ خبریں