کونسی پاکستانی اداکارہ انسٹاگرام پر زیادہ فعال؟
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع مارچ 10, 2019 | 18:57 شام

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک): سوشل میڈیا موجودہ دور میں ایک دوسرے سے رابطے میں رہنے کا سب سے طاقتور میڈیم ہے جس کے ذریعےنا صرف پرستار اپنے پسندیدہ اسٹارز سے متعلق ہر بات سے با خبررہتے ہیں بلکہ شوبز اسٹارز بھی سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے چاہنے والوں سےبراہ راست رابطے میں رہتے ہیں۔ سوشل میڈیا کی دنیا میں فیس بک اور ٹوئٹر کی اپنی اہمیت ہے لیکن تصاویر شیئر کرنے والی ایپ ’’انسٹاگرام‘‘ نے اس فیلڈ میں جس تیزی سے اپنی جگہ بنائی ہے وہ قابل تعریف ہے۔ انسٹاگرام کے ذریعے عام افراد
کے ساتھ شوبز اسٹارز بھی تصاویر اور مختصر دورانیے کی ویڈیوز شیئر کرکے لوگوں کو اپنی روزمرہ کی سرگرمیوں سے آگاہ رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ دیگر سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی طرح انسٹاگرام پر بھی پاکستانی اداکاراؤں کے فالوورز کی تعداد لاکھوں میں ہے۔