مریم نوازوالد کیلئے ایک بارپھرمصیبت بن گئیں ۔۔۔ شریف برادران کی ساری پلاننگ پر پانی پھیردینے والا بیان دے ڈالا

2019 ,فروری 16



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے ایک بار پھر این آر او کا اشارہ دے دیا ہے ، کہتی ہیں کہ جلد ہی سب حالات ٹھیک ہونے والے ہیں ، والد جلد ہی سب کے بیچ میں ہونگے ، کہتی ہیں کہ ظلم کی یہ رات جلد ہی ختم ہو جائے گی ، سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ(ن)کی مرکزی رہنما مریم نوازنے کہا ہے کہ ظلم کی رات جلدختم ہوجائےگی، انشااللہ حالات جلدبہترہوں گے،مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما مریم نوازاور قائدحزب اختلاف قومی اسمبلی شہبازشریف قائد ن لیگ نوازشریف کی عیادت کیلئے جناح ہسپتال پہنچ گئے،اس موقع پر موجود لیگی کارکنوں نے ان کا استقبال کیااور قائد ن لیگ نوازشریف کے حق میں نعرے بازی کی، صحافی کے سوال ”آپ کو نوازشریف کی صحت سے متعلق تحفظات ہیں“کے جواب میں مریم نوازنے کہا کہ نوازشریف کو پی آئی سی لانا چاہئے تھا، میڈیکل بورڈنے سفارش کی تھی کہ نوازشریف کو کارڈیک ہسپتال منتقل کیا جائے ، مریم نوازنے کہا کہ میڈیکل بورڈ کی سفارش کے باوجودنوازشریف کو یہاں لایاگیا ہے ، مریم نوازکا کہنا تھا کہ نوازشریف ثابت قدم رہے ہیں، ظلم کی رات جلدختم ہوجائےگی،انشااللہ حالات جلد بہترہوں گے، یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو جناح ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ، جہاں ان سے ان کی بیٹی اور بھائی شہباز شریف نے ملاقات کی ، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور مریم نواز شریف آج جناح ہسپتال آئے، جہاں انھوں نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی عیادت کی ، ان کے آنے سے پہلے ان کے گارڈز نے سیکیورٹی کا جائزہ لیا ، میڈیا رپورٹس کے مطابق شہباز شریف کی آمد کے باعث سیکیورٹی پروٹوکول بھی لگا دیا گیا ، سیکیورٹی سٹاف نے نواز شریف سے ملاقات کیلئے آنے والوں کو بھی روک دیا ہے جن میں شامل ایک شخص نے استدعا کی کہ وہ نواز شریف کا کزن ہے، اس لئے اسے ملاقات کی اجازت دی جائے تاہم سیکیورٹی سٹاف نے بغیر ملاقات اس شخص کو واپس روانہ کر دیا ہے، نواز شریف کو اس سے پہلے سروسزہسپتال منتقل کیا گیا تھا ، جس کے بعد وہ دوبارہ جیل میں گئے اور اب انھہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ، جہاں وہ انتظامات سے کچھ حد تک مطمئن ہیں،

متعلقہ خبریں