اگر آرمی چیف جنر ل قمر جاوید باجوہ مل جائیں تو میں ان کی ۔۔ نوجوت سنگھ سدھو نے ایسی بات کہہ دی کہ انتہا پسند ہندووں کی چیخیں نکل جائیں گی

2018 ,نومبر 27



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی سیاستدان اور سابق کھلاڑی نوجوت سنگھ سدھو کرتار پور راہداری کے افتتاح میں شرکت کیلئے لاہور پہنچ گئے ہیں جہاں ان کا واہگہ بارڈر پر شاندار استقبال کیا گیا اور انہوں نے مختلف مقامات پر میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے خوشی کا بھی اظہار کیا اور عمران خان کا شکریہ بھی ادا کیا ۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنی حلف برداری کی تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کیلئے نوجوت سنگھ سدھو کو مدعو کیا اور انہوں نے شرکت بھی کی۔ نوجوت نے اس دوران پاکستان کے آرمی چیف جنر ل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ جھپی بھی ڈالی جس پر بھارت سٹپٹا اٹھا اور چیخیں مارنا شروع کر دیں ۔
نوجوت سنگھ سدھو نے اس تنقید کا سینہ تان کر مقابلہ کیا جس پر ایک مرتبہ پھر سے وہ پاکستان آچکے ہیں جہاں جیونیوز نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں نوجوت نے شرکت کی اور حامد میر کے ساتھ انتہائی خوشگوار ماحول میں انٹرویو دیا ۔ایک مقام پر حامد میر نے نوجو ت سنگھ سندھو سے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کے ساتھ جپھی ڈالنے پر بھارت میں تنقید سے متعلق سوال کیا جس کا جواب دیتے ہوئے سدھو کا کہنا تھا کہ اگر موقع ملا تو دوبارہ بھی آرمی چیف سے جپھی ضرور ڈالوں گا۔

متعلقہ خبریں