کم بخت عشق ۔۔۔ ’ویلنٹائنز ڈے ‘پر خیر پور کا ایک نوجوان محبوبہ کی تلاش میں ایسا کام کر بیٹھا کہ پورا ملک ہکا بکا رہ گیا، جان کر آپ بھی یقین نہیں کریں گے

2019 ,فروری 14



خیرپور ( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج محبتوں کا عالمی دن یعنی کہ ”ویلنٹائنز ڈے”بھر پور طریقے سے منایا جا رہا ہے، پوری دنیا کی طرح پاکستان میں بھی اس دن پریمی جوڑے ایک دوسرے سے اپنی محبت کا اظہار کرتے اور پھولوں کے ساتھ ساتھ ایک دوسرے کو تحائف بھی پیش کرتے ہیں، ضروری نہیں کہ یہ دن ہر کسی کے لیے اچھا ہی ، ایسا ہی کچھ ہوا خیر پور کے نوجوان سے جو اس دن کو یادگار بنانے کے لیے گھر سے تو نکل آیا لیکن اس کے ساتھ ایسا کام ہوگیا کہ وہ بھی یقین نہیں کر پایا۔
تفصیلات کے مطابق خیرپور کے علاقہ میں محبوبہ کی تلاش میں عاشق نے ٹیکسی اسٹینڈ کی چھان بین شروع کر دی اور جب عاشق کو اپنی محبوبہ نہ ملی تو اُس نے ٹیکسی اسٹینڈ پر کھڑی ایک گاڑے پر ڈنڈے برسا دئے۔ آس پاس موجود لوگوں کے استفسار پر عاشق نے دہائی دیتے ہوئےبتایا کہ میں نے آخری مرتبہ اپنی محبوبہ کو اس کار میں دیکھا تھا۔ سوشل میڈیا پر نوجوان عاشق کی تصاویر وائرل ہوئیں تو لوگوں نے خوب تمسخر اُڑایا اور کہا کہ ویلنٹائن ڈے پر ہی نوجوان کی محبوبہ نے اسے دھوکہ دے دیا اور غائب ہو گئی جبکہ بے چارا عاشق اپنی محبوبہ کی تلاش میں ہلکان ہو گیا۔

متعلقہ خبریں