سپیکر قومی اسمبلی نے بڑا مطالبہ کردیا

2019 ,اگست 18



صوابی (مانیٹرنگ رپورٹ) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ سلامتی کونسل صورتحال مزید خراب ہونے سے بچائے ، پاکستان کشمیر کے لئے ہرحد تک جائے گا ۔ تفصیلات کے مطابق صوابی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر سلامتی کونسل کا اجلاس پاکستان کی بڑی کامیابی ہے ، دنیا نے تسلیم کیا کہ مسئلہ کشمیر کا بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی مظالم پردنیا کی خاموشی ٹوٹی ہے ، پاکستان ہر فورم پر کشمیر کا مقدمہ لڑ رہاہے ۔

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ بھارت نے کشمیر میں انسانیت سوز مظالم کا سلسلہ شروع کررکھاہے ، کشمیریوں کے بنیادی حقوق معطل ہیں ، کرفیواورذرائع ابلاغ پر پابندی عائد ہے ۔انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل صورتحال مزید خراب ہونے سے بچائے ، بھارت غیر قانونی اقدام سے کشمیریوں سے جذبہ حریت نہیں چھین سکتا ، پاکستان کشمیر کے لئے ہر حد تک جائیگا، کشمیری ہم سے اور ہم کشمیر سے ہیں۔

متعلقہ خبریں