نواز شہباز تنہا رہ گئے : لیڈرز کی کرپشن ، ن لیگ کے ارکان نے ساتھ دینے سے صاف انکار کردیا

2019 ,اپریل 16



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک): تحریک انصاف کے رہنما شوکت بسرا نے دعویٰ کیاہے کہ ن لیگ صوبے اور مرکز میں مسلم لیگ ن میں فارورڈ بلاک بن چکے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق شوکت بسرا نے کہاہے کہ ن لیگ کے ارکان اب اپنے لیڈرز کی کرپشن کاساتھ دینے کے لئے تیار نہیں ہیں، جلد ن لیگ فارورڈ بلاک کے ارکان اس حوالے سے باضابطہ اعلان کریں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے حلقے سے ایم پی اے ارشد بھی ن لیگ کے فارورڈ بلاک میں شامل ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ن لیگ میں فارورڈ بلاک بننے کی خبریں گردش کرتی رہی ہیں ، ماضی میں وفاقی وزیر فیصل واڈا بھی متعدد بار ن لیگ میں فارورڈ بلاک بننے کے دعوے کرچکے ہیں۔ جبکہ دوسری جانب سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مین سٹریم میڈیا پر جگہ نہ ملنے کے باعث اظہار رائے کیلئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو استعمال کرنے کا اعلان کریا۔ اسحاق ڈار کاویڈیو پیغام ان کے صاحبزادے اور نواز شریف کے داماد علی ڈار نے ٹوئٹر پر شیئر کیا۔ اسحاق ڈار نے اپنے پیغام میں خود پر لگنے والی مبینہ پابندی کے بارے میں بات کی اور بتایا کہ وہ 2 روز قبل ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو دے رہے تھے کہ انٹرویو کے دوران ہی پیمرا کی جانب سے دھمکی دی گئی کہ اگر انٹرویو بند نہ ہوا تو چینل کا لائسنس منسوخ کردیا جائے گا جس پر انہوں نے مجبور ہو کر میرا انٹرویو ختم کردیا۔ اسحاق ڈار نے کہا افسوس ہے کہ عمران خان نیازی خود 2 سال سے زیادہ عرصہ مفرور تھا لیکن ان کے ٹی وی پر انٹرویوز ہوتے تھے ، اس وقت مسلم لیگ ن کی حکومت تھی لیکن ہماری حکومت نے ایسی کوئی قدغن نہیں لگائی، جنرل مشرف نے 2 بار آئین توڑا، ججز کو قید کیا، بینظیر بھٹو اور اکبر بگٹی کے قتل میں ملوث ہے لیکن وہ میڈیا ٹاک کر رہا ہے۔’ اگر میں اس حکومت کے جھوٹ کا پردہ فاش کرتا ہوں اور یہ بتاتا ہوں کہ اصلیت کیا ہے تو میں اپنا فرض ادا کر رہا ہوں، اپنی آواز سوشل میڈیا کے ذریعے اٹھاﺅں گا اور حق کا یہ سلسلہ جاری رہے گا‘۔

متعلقہ خبریں