موٹروے ایم 5 سیکشن مکمل، پاکستانیوں کیلئے خوشخبری آگئی

2019 ,جولائی 13



اسلام آباد(ویب ڈیسک)پشاور کراچی موٹروے ملتان سکھر سیکشن ایم 5 مکمل ہوگیا، موٹروے کی تکمیل پر چینی نائب سفیر لی ژان نے  پاکستانیوں کو مبارکباد دی ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری مبارکبادی پیغام میں چینی نائب سفیر لی ژان نے لکھا کہ ماشا اللہ! کراچی پشاور موٹروے ایم 5  کا ملتان سکھر سیکشن مکمل ہو گیا ہے۔

    چینی نائب سفیر نے لی ژان نے لکھا کہ ملتان سکھر سیکشن کی تکمیل سے 23 ہزار روزگار کے مواقع پیدا ہوئےاور سیکشن کو جلد ہی ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا، یہ سی پیک کے تحت یہ سب سے بڑا منصوبہ ہے، چائنا کنسٹرکشن نے شاندار کام کیا۔

    متعلقہ خبریں