وہ خبر آگئی جس کا پوری قوم کو انتظار تھا ۔۔۔ وزیر اعظم عمران خان نے پاکستانیوں کو خوشخبری سُنا دی

2019 ,مئی 8



اسلام آباد(نمانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کی تمام ارکان پارلیمنٹ کو نئے بلدیاتی نظام کو بھرپور سپورٹ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا نیا بلدیاتی نظام انقلابی ہے ،اس نظام سے ملک کی تقدیر بدل جائے گی ،نئے بلدیاتی نظام سے اختیارات نچلی سطح تک منتقل ہوں گے، نئی معاشی ٹیم آگئی ہے، بہت جلد بہتری آئےگی. تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس کے آغاز میں لاہور دھماکے میں شہدا کے لیے دعا کی گئی جبکہ عمران خان نے لاہور بم دھماکے پرتشویش کا اظہار کیا. اجلاس میں نئے بلدیاتی نظام پر مشاورت کی گئی اور وزیراعظم نے نئے بلدیاتی نظام پر ارکان پارلیمنٹ کو بریف کیا اور ملکی معاشی صورتحال پر بھی بات کی. ذرائع نے بتایاکہ وزیر اعظم نے کہاکہ نئے بلدیاتی نظام سے ملک کی تقدیر بدل جائےگی ، تمام ارکان پارلیمنٹ نئے نظام کو بھرپور سپورٹ کریں، نئے بلدیاتی نظام سے اختیارات نچلی سطح تک منتقل ہوں گے‘وزیراعظم نے کہا کہ نئی معاشی ٹیم آگئی ہے بہت جلد بہتری آئےگی. ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے فاٹا انضمام کی صورتحال سے ارکان کو آگاہ کرتے ہوئے کہا فاٹا کے انضمام کے بعد فوری ترقیاتی کام شروع کررہے ہیں. ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیر داخلہ اعجاز شاہ وزیر اعلی پنجاب سے ارکان پارلیمنٹ سے ہونے والی ملاقات سے آگاہ کیا جبکہ مشیرخزانہ حفیظ شیخ نے اجلاس کے ارکان کومعاشی صورتحال پربریفنگ کیا اور آئی ایم ایف سے معاملات میں پیشرفت پر آگاہ کیا. یاد رہے دو روز قبل وزیراعظم عمران خان نےپنجاب اور کے پی میں بلدیاتی نظام کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا تھا پرانے نظام کی وجہ سے مقامی سطح پربہت زیادہ کرپشن ہوتی تھی نئے بلدیاتی نظام کے تحت ولیج کونسل، پنچائت کے براہ راست انتخابات ہوں گے. انہوں نے کہا کہ بڑے شہروں میں میئر براہ راست منتخب ہوں گے، پنجاب میں 22 ہزار پنچایت کا انتخاب ہوگا، دوسری سطح پرانتخاب تحصیل کی سطح پرہوگا، شہر اپنا ریونیو خود جمع کرے گا، نئے بلدیاتی نظام سے نئی لیڈرشپ سامنے آئے گی نئے بلدیاتی نظام میں تمام فنڈز عوام پرخرچ ہوں گے.

متعلقہ خبریں