انا للہ وانا الیه راجعون :پاکستان کے شعبہ تعلیم سے منسلک نامور شخصیت انتقال کر گئی

2019 ,جولائی 6



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر خیرات محمد ابن رسا مختصر علالت کے باعث قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ،ان کی نماز جنازہ اتوار کے روز بعد نماز عصر جامع مسجد پنجاب یونیورسٹی کے ہال میں ادا کی جائے گی ۔تٖفصیلات کے مطابق معروف ماہر تعلیم ڈاکٹر خیرات ابن رسا

 


مختصر علالت کے بعد خالق حقیقی سے جا ملے ،ڈاکٹر خیرات ابن رسا کا شمار ملک کے معروف ماہرین تعلیم میں ہوتا تھا، وہ پنجاب یونیورسٹی اور بہاء الدین زکریا یونیورسٹی میں بطور وائس چانسلر خدمات سر انجام دیتے رہے ۔ڈاکٹر خیرات ابن رسا نے اپنے دور میں بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کو عالمی سطح پر روشناس کرایا جبکہ پنجاب یونیورسٹی میں بھی انہیں ایک لمبے عرصے تک بطور وائس چانسلر ذمہ دارایاں ادا کرنے کا اعزاز حاصل رہا ۔واضح رہے کہ پنجاب یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر خیرات محمد ابن رسا مختصر علالت کے باعث قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ،ان کی نماز جنازہ اتوار کے روز بعد نماز عصر جامع مسجد پنجاب یونیورسٹی کے ہال میں ادا کی جائے گی ۔ڈاکٹر خیرات محمد ابن رسا کی نماز جنازہ کل اتوار کے روز جامع مسجد پنجاب یونیورسٹی میں بعد نماز عصر ادا کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں