پورے پنجاب میں ہلچل ۔۔۔ عثمان بزدار نے عمران خان کو صاف انکار کر دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزردار سے فاورڈ بلاک بنانے کیلئے مسلم لیگ (ن) کے زیادہ اور پیپلز پارٹی کے کچھ اراکین ملے ہیں ، لیکن عثمان بزدار نے فاورڈ بلاک کے حوالے سے حوصلہ شکنی کی ہے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے ہفتہ کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا ہے کہ ساڑھے چار ماہ میں مسلم لیگ (ن) کے زیادہ اور پیپلز پارٹی کے کچھ اراکین وزیراعلیٰ عثمان بزردار سے کئی مرتبہ ملاقات کرچکے ہیں اور ان اراکین نے بڑی شدت سے عثمان بزدار کے سامنے اظہار کیا ہے کہ ہم فارورڈ بلاک بنانا چاہتے ہیں لیکن عثمان بزدار نے فاورڈ بلاک کی حوصلہ شکنی کی ہے انہوںنے کہا کہ بہت سارے ممبران سے لوگوں کی اور میری بات ہوئی ہے وہ نہیں چاہتے کہ وہ صادق سنجرانی کو ہٹایا جائے جمہوریت میں ایک فیملی کی کرپشن بچانے کیلئے سیاسی بیانیہ تبدیل نہیں ہوتے حکومت کو ہٹانے کیلئے ایک سیاسی بیانیہ ضرور ہونا چاہیے اسی وجہ سے ہم آج سڑکوں پر ہیں اور کل ہم نے ایک گاڑی بھی برآمد کی ہے۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزارت اطلاعات ونشریات کے تمام ذیلی اداروں کے پروفیشنلز کی استعداد کار بڑھانے کیلئے تمام شعبوں کے درمیان قریبی رابطہ کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے‘ پی ٹی وی لاہور سنٹر میں پاکستان ٹیلی ویژن(پی ٹی وی)‘ پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن(پی بی سی) اور ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کے افسران کی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزارت اطلاعات کے تمام شعبوں کے قریبی رابطہ سے نہ صرف اداروں کی کارکردگی بہتر ہو گی بلکہ اہداف کے حصول میں بھی کامیابی حاصل ہو گی‘ منیجنگ ڈائریکٹر پی ٹی وی عامر منظور نے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو پی ٹی وی لاہور سنٹر کو درپیش مختلف مسائل سے متعلق بریفنگ دی‘ ڈاکٹر فردوش عاشق اعوان نے منیجنگ ڈائریکٹر پی ٹی وی کو ہدایت کی کہ وہ نجی ٹی وی چینلز سے مقابلہ کرنے اور قومی ٹی وی کو ایک بہترین ادارہ بنانے کیلئے شارٹ ٹرم اور لانگ ٹرم حکمت عملی تشکیل دیں‘ انہوں نے پی ٹی وی کے اخراجات کو کم کرنے کیلئے بھی تجاویز طلب کیں‘ وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات نے تینوں اداروں کو درپیش مسائل سے بھی آگاہی حاصل کی۔