ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب نے مریم نواز کو روش بدلنے کیلئے وارننگ دیدی

2019 ,مئی 30



لاہور (مانیٹرنگ رپورٹ) وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہبازگل نے مریم نواز سے کہا ہے کہ آپ نے وزیر اعظم کے خلاف روش نہ بدلی گئی تو اصل صورتحال سامنے لائیں گے ، عوام کوبتائیں گے کہ نواز شریف جیل میں کن کن سہولتوں کے مزے لے رہے ہیں؟ دنیا نیوز کے مطابق نے مریم نواز سے کو مخاطب کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ آپ نے وزیر اعظم کے خلاف روش نہ بدلی گئی تو اصل صورتحال سامنے لائیں گے ، عوام کوبتائیں گے کہ نواز شریف جیل میں کن کن سہولتوں کے مزے لے رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے آج 225 افراد سے ملاقات کی ، کیابیمار آدمی ایسے ملاقاتیں کرتا ہے؟ ، مریم نواز نے بھی نواز شریف سے جیل میں ایک گھنٹہ ملاقات کی ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی طبیعت ٹھیک ہے ، مریم صفدر صاحبہ جھوٹ بولنے سے گریز کریں، ڈاکٹر ز نوازشریف کا دن میں دو بار معائنہ کرتے ہیں ، ان کی طبیعت کی خرابی کی کوئی شکایت نہیں کی گئی ۔

    متعلقہ خبریں