انڈونیشیا کے جزیرے لومبوک میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 91 ہوگئی

2018 ,اگست 6



جکارتہ( مانیٹرنگ ڈیسک ) انڈونیشیا کے جزیرے لومبوک میں 6.9 شدت کے زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد 91 ہوگئی جبکہ 200 سے زائد افراد زخمی ہیں۔دوسری جانب کل سے اب تک علاقے میں 120 سے زائد آفٹر شاکس ریکارڈ کیے گئے ہیں۔انڈونیشین حکام کے مطابق زلزلے میں ہلاک ہونے والوں میں کوئی غیر ملکی سیاح شامل نہیں ہے۔تاہم وطن واپس لوٹنے کے لیے غیر ملکی سیاحوں کی لومبوک ایئرپورٹ پر قطاریں لگی ہوئی ہیں اور ایئرلائنز نے سیاحوں کو ان کے ملک پہنچانے کے لیے پروازوں کی تعداد بڑھادی ہے۔دوسری جانب امدادی کارکنوں کی جانب سے ملبے تلے دبے لوگوں کی تلاش کا کام بھی جاری ہے۔نیشنل ڈیزاسٹر ایجنسی کے ترجمان سوتوپو پ±روو کے مطابق ‘سرچ اور ریسکیو ٹیمیں ابھی تک جائے وقوع سے لوگوں کے انخلاءکا کام جاری رکھے ہوئی ہیں’۔تاہم انہوں نے خدشے کا اظہار کیا کہ متاثرین کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگا۔

متعلقہ خبریں