قیامت خیز گرمی میں پاکستانی روزہ داروں کی سنی گئی ، خلیجی ائیر لائن ’ اتحاد ائیر ویز‘ شاندار کام کر دکھایا، روزہ دار دعائیں دینے لگے

2019 ,مئی 30



کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) متحدہ عرب امارات کی ہوائی کمپنی اتحاد ائیرویز نے کراچی کے علاقے کورنگی میں رہنے والے محنت کشوں کے دل جیت لیے۔ اتحاد ائیرویز نے کورنگی کے گلی کوچوں میں اتحاد فریجز لا کر رکھ دیں جن میں محنت کشوں کے لیے افطاری کا سمان رکھا جاتا ہے اور تمام لوگ مل جل کر ایک جگہ بیٹھ کر افطار کرتے ہیں۔ اہلِ علاقہ نے کہا ہے کہ وہ اس اقدام سے بہت خوش ہیں۔کورنگی میں رہنے والے سینکڑوں محنت کش خاندانوں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اتحاد رمضان فریج سے ہم ایک دوسرے کے مزید قریب ہو گئے ہیں۔ اہلِ علاقہ نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ہم ہر طرح کے حالات میں اس علاقے میں رہے ہیں، انکا کہنا تھا کہ ہم اس لیے یہاں رہ رہے ہیں کیونکہ یہاں کے لوگ ہمارے اپنے ہیں اور ہم سے جڑے ہوئے ہیں، ہمیں یہاں رہتے ہوئے سب کچھ اپنا محسوس ہوتا ہے۔اتحاد ائیرویز کے لیے کام کرنے والے کیبن سٹاف کے رکن سلیم شہزاد نے کہا ہے کہ اس علاقے کی سب سے خوبصورت بات یہاں کے لوگوں کا اپنا اپن ہے، یہاں کے لوگوں کے دل مجھ سے اور میرا دل ان سے جڑا ہوا ہے ۔متحدہ عرب امارات کی ہوائی کمپنی نے کراچی کے علاقے کورنگی کو ایسا علاقہ قرار دیا ہے جہاں کے لوگوں میں ماضی کی روایتی اور حال کی جدید تہذیب کا ملاپ دیکھنے کو ملتا ہے اور اسی لیے کمپنی نے ان لوگوں کو ایک دوسرے کے مزید قریب لانے کی کوشش کی ہے۔اس سے پہلے اتحاد ائیرویز دبئی اور بھارت کے شہر ممبئی میں اتحاد رمضان فریجز نصب کی تھیں۔ ان فریجز پر مختلف فنکار خوبصورت انداز میں خطاطی کے ذریعے اسے مزید جاذبِ نظر بنا دیتے ہیں۔ ان فریجوں کے ذریعے غریب طبقے کو اچھا کھانا پینا میسر کیا جاتا ہے تاکہ وہ اپنا رمضان اچھی طرح گزار سکیں۔

متعلقہ خبریں