پریانکا چوپڑا کی شادی کی آخرکار وہ تصاویر بھی منظرعام پرآگئیں، جنھیں اداکارہ نے چھپا رکھا تھا
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) فلم انڈسٹری میں آج کل پریانکا چوپڑا کی شادی کے چرچے خوب ہیں،، ایسے میں مداح ان کی شادی کی ہر چھوٹی چھوٹی چیز پر نظر رکھے ہوئے ہیں،، اوراب بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور امریکی سنگر نک جونس کی شادی کی پہلی تصاویر منظر عام پر آگئیں،، جس نے پوری دنیا میں دھوم مچا دی ہے،،

پریانکا اور نک جونس یکم دسمبر کو عیسائی رسم رواج جبکہ اگلے روز ہندو طور طریقے سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، شادی کی تقریب جودھ پور کے عمیدبھون پیلس میں ہوئی، دلہن اور دُلہا کے اہل خانہ اور قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی،، شادی کے پہلے روز پریانکا چوپڑانے امریکی ڈیزائنر رالف لارن کا تیار کردہ گاؤن زیب تن کیا ہوا تھا جبکہ نک جونس بھی راف لارن کاسوٹ پہنے ہوئے تھے،، ہندورسم ورواج کے تحت ہونے والی شادی میں پریانکا چوپڑا نے ہندوستانی ڈیزائنر ابو جانی اور سندیپ کھوسلا کی ڈیزائن کیا ہوا روایتی سرخ رنگ کا لباس زیب تن کیا جبکہ نک جونس نے گولڈن کلر کی شیروانی اور پاجامہ زیب تن کیا اور پگڑی باندھی ہوئی تھی،،