پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید بڑی کمی ہوگئی،پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ،سونا بھی سستا

2019 ,مئی 30



کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک): پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل جاری کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کواتارچڑھاؤ کے بعد محدودپیمانے پر تیزی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس35900پوائنٹس سطح مستحکم رہا،تیزی کے نتیجے میں سرمایہ کاری مالیت میں 15ارب10کروڑروپے سے زائدکااضافہ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت9.12فیصدزائد جبکہ56.60فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ حکومتی مالیاتی اداروں اور مقامی بروکریج ہاؤسزسمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے بینکنگ،سیمنٹ،فوڈز،توانائی اور دیگرمنافع بخش سیکٹرکی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پر خریداری کے باعث کاروبارکا آغاز مثبت زون میں ہوا،ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 36370پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی دیکھاگیاتاہم فروخت کے دباؤ اورپرافٹ ٹیکنگ کے سببمقامی سرمایہ کار گروپوں نے اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100انڈیکس 35657پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی دیکھا گیاتاہم غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے مارکیٹ میں ایک بار پھرخریداری دیکھی گئی، جس سے مارکیٹ میں ریکوری آئی اور کے ایس ای100انڈیکس کی 35900کی حد بحال ہوگئی تاہم اتارچڑھاؤکا سلسلہ سارادن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس15.36پوائنٹس اضافے سے35974.79 پوائنٹس پر بندہوا۔جمعرات کو مجموعی طور پر325کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے119کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،184کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ22کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں 15ارب10کروڑ60لاکھ8ہزار55روپے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر72کھرب40ارب43کروڑ77لاکھ74ہزار504روپے ہوگئی۔جمعرات کومجموعی طور پر19کروڑ91لاکھ32ہزار870 شیئرز کاکاروبارہوا، جو بدھ کی نسبت1کروڑ66لاکھ55ہزار830شیئرززائدہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے نیسلے پاکستان کے حصص سرفہرست رہے،جس کے حصص کی قیمت148.40روپے اضافے سے7148.50 روپے اورکولگیٹ پامولیوکے حصص کی قیمت98.75روپے اضافے سے2073.75روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی پریمیئم ٹیکسٹائل کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت8.90روپے کمی سے211.10روپے اورآئی سی آئی پاکستان کے حصص کی قیمت7.25روپے کمی سے539.32روپے ہوگئی۔ جمعرات کوبینک آف پنجاب کی سرگرمیاں 2کروڑ54لاکھ13ہزارشیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت53پیسے کمی سے11.17روپے اورمیپل لیف سیمنٹ کی سرگرمیاں 1کروڑ41لاکھ82ہزارشیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔

متعلقہ خبریں