اگلا نمبرشاہد خاقان عباسی کا لگ گیا ۔۔۔ نیب نے سابق وزیراعظم کو زوردار جھٹکا دے دیا

2019 ,جون 14



راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی احتساب بیورو نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی کی درآمد کے معاملے کی باقاعدہ تحقیقات کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کےمطابق نیب راولپنڈی نے رپورٹ بھجوائی ہے کہ ایل این جی کیس میں شواہد مل گئے ہیں، اب انوسٹی گیشن کرنی ہے، آئندہ ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں انکوائری کو تحقیقات میں تبدیل کرنے کی منظوری لی جائے گی۔نیب ایل این جی درآمد کیس میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر کے خلاف انکوائری کر رہا ہے، انوسٹی گیشن کی منظوری سے نیب کو گرفتاری کے اختیارات مل جائیں گے۔ شاہد خاقان عباسی 3 مرتبہ پیش ہو کر بیان ریکارڈ کرا چکے ہیں۔ دوسری جانب یہ خبر ہے کہ عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 51 کروڑ ڈالر کے دو منصوبے منظور کئے ہیں، جاری کردہ اعلامیے کے مطابق دونوں پراجیکٹ ٹیکس آمدن میں اضافے کیلئے ٹیکس اداروں کی کارکردگی بڑھانے سے متعلق ہیں۔پہلے منصوبے کے تحت عالمی بنک ایف بی آر کی استعداد کار بڑھانے پر 40 کروڑ ڈالر خرچ کرے گا، پراجیکٹ کے ذریعے معیشت میں ٹیکسوں کا حصہ 17 فی صد تک پہنچایا جائے گا،اس وقت پاکستان کی معیشت میں ٹیکسوں کا حصہ صرف 9.5 فی صد ہے۔ منصوبے سےٹیکس دہندگان کی تعداد 12 لاکھ سے بڑھا کر 35 لاکھ تک پہنچائی جائے گی۔اعلامیے کے مطابق دوسرا منصوبہ خیبرپختونخوا کی ٹیکس اتھارٹی کے لئےتیار کیا گیا ہے جس کے ذریعے خیبرپختونخواہ ٹیکس اتھارٹی کی استعداد کاربڑھانے کیلئے11 کروڑ80 لاکھ ڈالر خرچ ہوں گے، دوسری جانب یہ بھی خبر ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور کرغزستان صدر کی ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان زمینی،فضائی رابطے بڑھانے کا فیصلہ اور سیاحت کےفروغ کیلئے دونوں ممالک میں ویزا شرائط نرم کرنے پر اتفاق کیا گیا، اور اب یہ خبر ہے کہ قومی احتساب بیورو نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی کی درآمد کے معاملے کی باقاعدہ تحقیقات کا فیصلہ کر لیا۔

متعلقہ خبریں