نیا پاکستان ہائوسنگ: عمران خان نے پوری قوم کے دل جیت لیے ، لاہوریوں کیلئے شاندار خبر آگئی

2019 ,فروری 16



لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک ) پنجاب ہائوسنگ ٹاسک فورس نے نیا پاکستان ہائوسنگ منصوبے کیلئے شہر میں سستے گھروں کی تعمیر کیلئے چار مقامات کا انتخاب کر لیا ، جس میں برکی روڈ تین ہزار ، ایل ڈی اے سٹی 500 کنال ، آشیانہ میں 172 کنال اراضی کا پی سی ٹو بنے گا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب ہائوسنگ ٹاسک فورس نے نیا پاکستان ہائوسنگ منصوبے کیلئے شہر میں سستے گھروں کی تعمیر کیلئے چار مقامات کا انتخاب کر لیا ، جس میں برکی روڈ ، مراکہ ملتان روڈ ، آشیانہ ہائوسنگ سکیم اور ایل ڈی سٹی شامل ہیں ، صوبائی وزیر ہائوسنگ نے ٹاسک فورس کو متعلقہ مقامات کا پی سی ٹو تیار کرنے کی ہدایت کر دی ، برکی روڈ تین ہزار ، ایل ڈی اے سٹی 500 کنال ، آشیانہ میں 172 کنال اراضی کا پی سی ٹو بنے گا جبکہ مراکہ ملتان روڈ پر محکمہ اوقاف سے لیز پر اراضی طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، وزیر ہائوسنگ نے ہدایت کی ہے کہ متعلقہ اراضی پر گھر اور فلیٹس کی تعمیر سے متعلق لے آئوٹ پلان تیار کیا جائے اورلے آئوٹ پلان ایک مہینے میں تیار کرنے کی کوشش کی ، آئوٹ پلان کی تیاری کے بعد مارچ میں لاہوریوں سے درخواستیں طلب کی جائیں گی۔ خیال رہے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے اعلان برائے نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے پہلے رجسٹریشن مرحلے میں عوام کی میں شاندار پذیرائی دیکھنے کو ملی ، رجسٹریشن کا مرحلہ 7 اضلاع بشمول اسلام باد، کوئٹہ، گلگت، مظفرآباد، سوات، فیصل آباد اور سکھر میں شروع کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں رجسٹریشن فارم نادرا کی ویب سائٹ پر جاری کر دیا گیا جس میں اب تک ایک لاکھ 25 ہزار فارم ڈاون لوڈ ہو چکے ہیں ، انہوں نے بتایا کہ نادرا فارم کی کوئی فیس نہیں ہے جبکہ فارم جمع کراتےوقت 250 روپے بمع رجسٹریشن فارم مختص کردہ نادرا دفاتر میں جمع ہوں گے ، 22 اکتوبر 2018 کو فارم وصولی کا آغاز تمام اضلاع بشمول اسلام آباد میں پُر وقار تقریبات سے کیا جائےگا ، وزیراعظم عمران خان کے نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت ابتدائی طور پر ہر طبقے کے لوگوں کو فوری طور پر رہائشی سہولیات میسر آسکیں گی اور عوام کے لیے اپنا گھر اسکیم مناسب قیمت اور آسان اقساط پر بہترین رہائش، بجلی گیس و پانی کی سہولیات، تمام ضروریات زندگی سے آراستہ اعلٰی معیار کا تعمیراتی مواد اور بہترین ماحول کی ضمانت ہو گا ، وزیراعظم عمران خان نے 5 برسوں میں 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے لیے نیاپاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی قائم کرنے کا اعلان کیا تھا ، وزیر اعظم عمران خان نے 50 لاکھ گھروں کے منصوبے سے متعلق کمیٹی کو ہدایت کی تھی کہ وہ 2 ہفتوں میں اپنی سفارشات کو حتمی شکل دے کر پیش کریں ، وزیر اعظم ہاؤس میں عمران خان کی زیر صدارت 50 لاکھ گھروں کے منصوبے کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس ہوا تھا۔

متعلقہ خبریں