افسوسناک بریکنگ نیوز: سب کے دلوں میں بسنے والا عالمی شہرت یافتہ گلوکار قاتلانہ حملے میں ہلاک ، کروڑوں مداح سوگ میں ڈوب گئے

2019 ,اپریل 1



لاس اینجلس(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست لاس اینجلس میں نامعلوم شخص کی فائرنگ سے گلوکار نیپسی ہسل ہلاک اور 2 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔مقامی میڈیا کے مطابق 33 سالہ گلوکارپر اس وقت فائرنگ کی گئی جب وہ اپنے کپڑوں کے اسٹور کے سامنے موجود تھے۔ نیپسی ہسل کو ایک سے زائد گولیاں لگیں اور فائرنگ سے دیگر دو افراد بھی زخمی ہوئے ہیں۔امریکی گلوکار کو مقامی وقت کے مطابق شام 3 بج کر20 منٹ پر نشانہ بنایا گیا۔ گولیوں کی زد میں آکر تین لوگ زخمی ہوئے تھے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا لیکن نیپسی ہسل جاں بر نہ ہو سکے۔لاس اینجلس کے میئر نے اپنے ٹویٹ میں اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ہمدردی تمام متاثرین کے ساتھ ہیں، میری ٹیم غم کے ان لمحات میں متاثرہ خاندانوں کی مدد کررہی ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے ملزم کا تاحال پتا نہیں چل سکا تاہم تلاش جاری ہے۔ دوسری جانب خبر یہ ہے کہ ) ڈرامہ ’یقین کا سفر‘ سے شہرت پانے والی احد رضا میر اور سجل علی کی جوڑی کیا حقیقی زندگی میں بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہے۔ایک ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ احد رضا میر اور سجل گزشتہ رات شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں اُن کی یہ شادی کینیڈا میں انجام پائی جس میں صرف دونوں اداکاروں کے قریبی رشتے داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔ویب سائٹ کے مطابق احد اور سجل کی شادی کی تقریب کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں منعقد ہوئی جسے دونوں اداکار راز میں رکھنا چاہتے تھے جب کہ ویب سائٹ نے یہ بھی بتایا کہ سجل اپنی شادی میں روائتی طور پر سرخ جوڑا زیب تن کرنے کے بجائے بالکل سادہ لباس میں ملبوس میں تھیں تاہم ویب سائٹ کی جانب سے حتمی طور پر شادی کی کوئی تصاویر جاری نہیں کی گئی۔ اور اب یہ خبر آئی ہے۔

متعلقہ خبریں