’’ ایک عورت جو کالج میں ۔۔۔۔‘‘ وینا ملک نے مریم نواز کو ایسی بات کہہ دی کہ مسلم لیگی غصے سے آگ بگولہ ہوگئے

2019 ,مئی 30



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مریم نواز جو کہ جیل سے آزادی کے بعد اور خاص طور پر نواز شریف کی جیل واپسی کے بعد انہوں نے سیاسی محاذ کو مکمل طور پر سنبھال چکی ہیں ، انہوں نے حال ہی میں بیان دیا کہ کہ وہ نالائق اعظم کو وزیر اعظم نہیں مانتی ، مریم نواز کے اس بیان پر وینا ملک بھی میدان میں آگئی اور انہوں نے ایسی بات کہہ دی کہ پوری (ن) لیگ غصے سے آگ بگولہ ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں وینا ملک کا کہنا تھا کہ “ایک عورت جسے نالائقی کی وجہ سے کالج میں داخلہ نہیں ملتا تھا ۔۔۔!!!وہ آج اٹھ کے کہ رھی ھے وزیراعظم نالائق ھے!!!۔”



وینا ملک کے پیغام چھوڑتے ہی سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی اور سوشل میڈیا پر ہر وقت ایکٹو رہنے والے لوگوں نے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا، ایک صارف جن کا نام ڈاکٹر ملحکا ہے ، کا کہنا تھا کہ ” اچھا مزے کی بات ہے کپتان کو آج تک کسی باکردار مرد یا عورت نے ڈیفنڈ نہیں کیا “۔



صفدر نصیر نامی صارف نے وینا ملک کے ٹویٹ پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ” کیا دن آگئے ہیں کہ وینا ملک بھی لوگوں کو اخلاقیات کا درس دے رہی ہیں”۔



عائشہ نامی صارف نے وینا ملک کے ٹویٹ پر رد عمل دیتے ہوئے لکھا کہ ” یہ بات کر کون رہا ہے ؟”۔


متعلقہ خبریں