اللہ کے نام سے سب سے مقدس زمین پر پرواز کریں‘‘ مسلم مخالف قوتوں پر لرزہ طاری ، سعودی عرب نے ایسا طیارہ بنا لیا کہ سعودی عوم خوشی سے نہال ہوگئی

2019 ,اپریل 1



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں تربیتی ہاک جیٹ طیاروں کی اسمبلنگ شروع ،سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے پہلے جہاز کا افتتاح کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق جہاز کے بیشتر پرزے سعودی عرب میں تیار ہوئے ،  ہاک ٹریننگ جیٹ کے متعدد پرزے بھی مقامی کمپنیوں کی جانب سے تیارکیے گئے ہیں ، ولی عہد محمد بن سلمان نے طیارے کا افتتاح کنگ عبدالعزیز ایئر بیس پر کیا ۔ کنگ عبدالعزیز ائیر بیس پر منعقدہ تقریب میں محمد بن سلمان نے جہاز کی پہلی پرواز کا جائزہ لیا۔رپورٹ کے مطابق جہاز بنانے کے عمل میں ستر فیصد افرادی قوت نوجوان سعودی ہیں ،ائیر بیس پر 22تربیتی ہاک جیٹ طیارے بنائے جائیں گے ۔رپورٹ کے مطابق سعودی ولی عہد نے پہلے جہاز پر اپنے دستخط بھی کیے ،سعودی ولی عہد نے ریڈیو ٹرانسمیشن کے ذریعے ٹیک آف کی اجازت دی ۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اپنے پیغام میں کہاکہ اللہ کے نام سے سب سے مقدس زمین پر پرواز کریں۔


متعلقہ خبریں