دنیا کے معمر ترین شخص کا 123 سال کی عمر میں انتقال
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع مئی 15, 2019 | 19:04 شام

اٹلانٹا(مانیٹرنگ ڈیسک): امریکا میں دنیا کے سب سے عمر رسیدہ شخص 123 سال کی عمر میں چل بسے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی نژاد جارجیا کے رہائشی اپپاز ایلیو 123 سال کی عمر میں خالق حقیقی سے جا ملے، ان کے 8 بچے ہیں جب کہ پوتے پوتیوں اور نواسے نواسیوں کی تعداد 35 ہے جب کہ پڑ پوتوں کی تعداد 25 ہے۔ اپپا ایلیوز کے پاس پیدائش کی سند نہیں ہے اس لیے عمر کی تصدیق ان کے اپنے دعوؤں کے تحت سفری دستاویز میں درج کی گئی جو کہ 126 سال بنتی ہے اور اگر یہ درست ہے تو اپپا ایلیوز دنیا میں سب سے زی
ادہ عمر پانے والے شخص ہیں۔