بھارتی شاعر جاوید اختر کی متنازع ٹوئٹ پر اداکار شان بھڑک اٹھے

2019 ,فروری 16



لاہو ر (مانیٹرنگ ڈیسک): پلوامہ حملے کے بعد معروف بھارتی شاعر جاوید اختر نے اہلیہ شبانہ عظمی کے ساتھ کراچی کا دو روزہ دورہ منسوخ کرتے ہوئے متنازع ٹوئٹ شیئر کی جس پر پاکستانی اداکار شان شاہد بھڑک اٹھے۔ جاوید اختر اور شبانہ عظمی کو نامور شاعر کیفی عظمی کی سالگرہ کے موقع پر کراچی آرٹس کونسل میں منعقد ایک ادبی کانفرنس کے لیے مدعو کیا گیا تھا جس کو دونوں نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں دھماکے کے باعث منسوخ کردیا۔جاوید اختر نے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’کراچی آرٹس کونسل کی جانب سے مجھے اور شبانہ کو کیفی اعظمی اور ان کی شاعری کے حوالے سے دو روزہ ادبی کانفرنس کے لیے مدعو کیا تھا جسے ہم نے منسوخ کردیا ہے‘۔اس کے علاوہ انہوں نے ٹوئٹ میں 1965 کی پاک بھارت جنگ کے دوران کیفی اعظمی کی لکھی گئی نظم ’اور پھر کرشن نے ارج±ن سے کہا‘ کا حوالہ بھی تنقیدی انداز میں دیا۔

   

متعلقہ خبریں