وہی ہوا جس کا ڈر تھا ۔۔۔ جہانگیر ترین اور شاہ محمود کا معاملہ شدت اختیار کر گیا، رپورٹ عمران خان کو ارسال ، وزیر اعظم کے فیصلے نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی

2019 ,اپریل 1



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کے اختلافات کی اصلہ وجہ سامنے آگئی، جہانگیر ترین پر ملتان ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کے مخالف امیدوار کی حمایت کا الزام، رپورٹ وزیراعظم کو بھجوانے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر خان ترین اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے درمیان اختلافات کی اصل وجہ سامنے آگئی ہے۔ دعویٰ کیا گیا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں شرکت کا معاملہ صرف ایک بہانہ ہے، دراصل شاہ محمود قریشی کو شبہ ہے کہ جہانگیر ترین نے ملتان کے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کے امیدوار کے مخالف امیدوار کی حمایت کی ہے۔ اس حوالے سے شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم کو باقاعدہ رپورٹ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔رپورٹ موصول ہونے کے بعد وزیراعظم اس تمام معاملے سے متعلق کوئی فیصلہ کریں گے۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر خان ترین نے بھی کہا ہے کہ جہاں بھی جاتا ہوں وزیر اعظم عمران خان کی مرضی اور خواہش پر جاتا ہوں ،پاکستان کی خدمت کرنا میرا حق ہے اور شاہ محمود قریشی سمیت کوئی بھی مجھ سے یہ حق چھین نہیں سکتا۔ شاہ محمود قریشی کے بیان پر اپنے رد عمل میں انہوں نے کہا کہ سیاسی معاملات پر صرف وزیر اعظم عمران خان کو جوابدہ ہوں ۔میں جہاں بھی جاتا ہوں وزیر اعظم عمران خان کی مرضی اور خواہش پر جاتا ہوں ۔ اس سے قبل پیر کے روز وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین کی بے پناہ کاوشیں ہیں۔ میں کل بھی جہانگیر ترین کی کاوشوں کا معترف تھا اور آج بھی ہوں لیکن جہانگیر ترین سے کہوں گا سوچیے،آج جب آپ سرکاری میٹنگز میں بیٹھتے ہیں تو مریم اورنگزیب کو بولنے کاموقع ملتاہے، (ن) لیگ اس پر سوال اٹھاتی ہے کہ کیا یہ عدالت کی توہین نہیں تحریک انصاف کا کارکن اس کو ذہنی طور پر قبول نہیں کرپارہا۔

متعلقہ خبریں