اگلی مرتبہ باتھ روم میں شاور استعمال کرنے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں ، سائنسدانوں نے خبردار کر دیا

2019 ,جنوری 2



نیویارک(مانیٹرنگ رپورٹ) آج ہر گھر کے باتھ روم میں شاور لگے ہوئے ہیں لیکن شاید ہی کبھی کسی کھول کر اندر سے صاف کیا ہو۔ اب سائنسدانوں نے ان کے اندر ایسے موذی بیکٹیریا کی موجودگی کا انکشاف کر دیا ہے کہ لوگ ان کے نیچے نہانے سے ہی خوفزدہ ہو جائیں گے۔ میل آن لائن کے مطابق سائنسدانوں نے اس تحقیق میں امریکہ سمیت 15ممالک سے شاورز کے اندر جمع ہونے والے مواد کے 656نمونے حاصل کیے اور ان کے ٹیسٹ کیے۔ نتائج میں معلوم ہوا کہ ان میں سے اکثر نمونوں میں پھیپھڑوں کی بیماریوں سمیت کئی مہلک قسم کے امراض پھیلانے والے بیکٹیریا موجود تھے۔
رپورٹ کے مطابق شاور میں سب سے زیادہ مائیکوبیکیٹریا پائے گئے۔ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ نوح فیئرر کا کہنا تھا کہ ’’ہم نے شاورز کے جتنے بھی نمونوں حاصل کیے ان میں بیکٹیریا اور جراثیموں کی ایک دنیا آباد تھی، جس کے بعد ہم کہہ سکتے ہیں کہ ہر گھر کے شاور میں یہ بیکٹیریا پائے جاتے ہیں اور ان کے نیچے نہانے والا ہر شخص ان کے نشانے پر ہوتا ہے۔ ان میں سے اکثر اگرچہ بے ضرر ہوتے ہیں لیکن ان کی تعداد بھی کم نہیں جو خطرناک بیماریوں کا سبب بنتے ہیں، جیسا کہ مائیکو بیکٹیریا، جو ٹی بی اور جذام سمیت نظام تنفس اور جلد کی دیگر خطرناک بیماریاں پھیلاتے ہیں۔‘‘
 

متعلقہ خبریں