عثمان بزدارکے والد کی وفات پرتمام سیاسی رہنماؤں کا اظہارافسوس، مگرسابق وزیراعلیٰ شہباز شریف نے اس موقع پر کیا کارنامہ کیا ؟ خبرہرکسی کو ضرور حیران کرڈالے گی

2019 ,اپریل 1



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو فون کر کے ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔شہباز شریف نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ان کے والد سردار فتح محمد بزدار کے انتقال پر تعزیت کی جو کچھ عرصہ سے علیل تھے۔ شہباز شریف نے ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی کی اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو حوصلہ بھی دیا۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ وقت میرے اوپر بھی آیا تھا تو بہت سے لوگوں نے مجھے حوصلہ دیا تھا۔ اس وقت سردار عثمان بزدار نے بھی مجھے فون کر کے حوصلہ دیا تھا اور مجھ سے تعزیت بھی کی تھی، دوسری جناب خبر یہ بھی ہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری جہانگیر ترین کی حمایت میں سامنے آگئے۔ٹوئٹر پیغام میں فواد چودھری کا کہنا ہے کہ آج تحریک انصاف اگر حکومت میں ہے تو اس میں ایک بڑا کردار جہانگیر ترین کا ہے۔وزیراطلاعات نے مزید کہا کہ کابینہ اجلاس میں ان کی شرکت وزیر اعظم کی خواہش پر ہوتی ہے، اکابرین کو وزیر اعظم کی خواہش کا احترام کرنا چاہئے۔فواد چودھری کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف عدالتی فیصلہ بدقسمتی تھی، وہ انتخابات سے باہر ہوئے ہیں، پی ٹی آئی ورکرز کے دلوں سے نہیں۔واضح رہے کہ گورنر ہاؤس پنجاب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ سرکاری اجلاسوں میں جہانگیر ترین کے بیٹھنے سے عدلیہ کے فیصلے کی توہین ہو رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین کا سرکاری اجلاسوں میں بیٹھنا چیف جسٹس کے فیصلے کی توہین اور اپوزیشن کو بات کرنے کا موقع دینے کے مترداف ہے۔ اور اب یہ خبر ہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو فون کر کے ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ خبریں