جیل میں قید نواز شریف کو دل کا دورہ ۔۔۔۔ مریم نواز نے تصدیق کر دی

2019 ,مئی 30



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ میاں صاحب سے ملاقات کے دوران معلوم ہوا کہ پچھلے چند دن سے ان کی طبیعت خراب ہے اور تین بار انجائنہ کا اٹیک بھی ہوا مگر انھوں نے مجھے تاکید کی کہ ان کے لیے کسی بھی طرح کا ریلیف لینے کے لیے ان کی بیماری کی تشہیر نہ کی جائے،انہوں نے کہاکہ کہا یہ معاملہ اب اللہ اور ان کے درمیان ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر اپنے بیان میں مریم نواز نے کہاکہ ریکارڈ پر رہے کہ پچھلے دنوں مجھے طبیعت کی خرابی کی خبر کسی ذریعہ سے ملی تھی اور پورا ہفتہ کوشش کے بعد بھی ملاقات کی اجازت نہ ملی۔ہوم ڈپارٹمنٹ کے ایک افسر نے بتایا کہ اجازت نہ دینے کے احکامات اوپر سے یعنی ظالمِ اعظم کی طرف سے جاری ہوئے۔ چھوٹے او کم ظرف انسان سے اور توقع بھی کیا؟ دوسری جانب ایک خبر یہ بھی ہے کہ اسلام آبادہائیکورٹ نے آشیانہ سکیم سکینڈل میں شہبازشریف کیخلاف دائر درخواست ناقابل سماعت قرا ردے کر خارج کردی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے آشیانہ سکیم سکینڈل میں شہباز شریف کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی،وکیل درخواست گزار نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار کا آشیانہ سکیم سے قرعہ اندازی کے ذریعے گھر نکلا تھا، حکام درخواست گزار سے رشوت مانگتے اور چکر دیتے رہے۔عدالت نے کہا کہ آپ کو لاہور کی متعلقہ عدالت سے رجوع کرنا چاہیے،جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ کیا آپ نے لاہور میں عدالت سے اور نیب سے رجوع کیا؟ عدالت نے درخواست گزار کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست ناقابل سماعت قرار دیکر خارج کردی، اور اب یہ خبر ہے کہ مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ میاں صاحب سے ملاقات کے دوران معلوم ہوا کہ پچھلے چند دن سے ان کی طبیعت خراب ہے

متعلقہ خبریں