افسوسناک خبر:کروڑوں دلوں پر راج کرنے والی اداکارہ کار حادثے میں جاں بحق

2018 ,جنوری 22



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک): ادکارہ جیسیکا فالک ہولٹ چل بسیں۔ ادکارہ ایک ماہ قبل خوفناک حادثے کا شکار ہو گئیں تھیں جس میں ان فیملی کے 3 افراد موقع پر ہی جانبحق ہو گئے تھے۔ تاہم اداکارہ ایک ماہ تک کومہ میں رہیں لیکن جانبر نہ ہو سکیں۔اداکارہ کی آخری رسومات سڈنی کے ایک چرچ میں ادا کی گئیں جس میں ان کے رشتہ داروں اور دوستوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔28سالہ اداکارہ نے مشہور سیریل ہوم اینڈ اوے سے شہرت پائی۔ ایک ماہ قبل ہونے والے حادثے میں اداکارہ کے والدین اور بہن موقع پر ہی جانبحق ہو گئے تھے۔ واضح رہے کہ اس سےقبل گزشتہ دنوں باکسنگ ڈے کے موقع پر وہ اپنے خاندان کے ہمراہ سفر پر تھیں کہ اچانک ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آ گیا۔ اس حادثے میں ان کا پورا خاندان ہلاک ہو گیا تھا جبکہ جیسیکا فاک ہولٹ کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کرایا گیا جہاں وہ اس وقت کوما ہیں۔28 سالہ جیسیکا فاک ہولٹ کے والدین اس حادثے میں موقع پر ہلاک ہو گئے تھے جبکہ ان کی بہن انابیلا ہسپتال میں تین روز قیام کے بعد دم توڑ گئیں تھیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ وہ آسٹریلوی اداکارہ کی جان بچانے کی بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔

 

متعلقہ خبریں