پاکستان کی شاندار فتح ۔۔۔ مودی گھٹنے ٹیکتے ہوئے منتوں پر اتر آئے ، جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ناقابل یقین اعلان کردیا

2019 ,مارچ 10



لکھنئو (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فضائیہ کی جانب سے بالا کوٹ میں کی جانے والی کارروائی کو نہ صرف پوری دنیا نے جھٹلادیا ہے بلکہ بھارت میں بھی اسے تسلیم نہیں کیا جارہا ، اس صورتحال سے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی خاصے پریشان نظر آتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ اب انہوں نے ایئر سٹرائیک کی کہانی کا یقین نہ کرنے والوں کے ترلے شروع کردیے ہیں۔ بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر گریٹر نوئیڈا میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی نے کہا کہ پاکستان میں فضائی کارروائی کے بعد بجائے اس پر یقین کرنے کے ، کچھ لیڈرز نے یہ سوال اٹھانا شروع کردیا کہ حملہ ایل او سی کے پاس موجود بالا کوٹ میں ہوا ہے یا خیبر پختونخوا کے شہر بالا کوٹ میں کیا گیا ہے؟ان لوگوں نے صبح 8 سے 9 بجے ہی یہ سوال اٹھانا شروع کردیا کہ کون سا بالا کوٹ ہے؟ جب پاکستان رو رہا تھا تو ہمارے اپنے لیڈرز نے ان کی مدد کرنا شروع کردی۔ بھارتی وزیر اعظم نے اپنے پیروکاروں سے سوال پوچھا جب بھارت کی مسلح افواج کچھ کہہ رہی ہوں تو شک کی کوئی گنجائش باقی رہ جاتی ہے؟ جس کی رگوں میں ہندوستان کا خون ہے، اس کو شک ہونا چاہیے؟ جو بھارت ماتا کی جے بولتا ہے ، اس کو شک ہونا چاہیے؟ یہ شک کرنے والے لوگ کون ہیں ؟ کیا ایسے لوگوں کی باتوں پر بھروسہ کروگے ؟‘۔خیال رہے کہ بھارتی فضائیہ کی جانب سے 26 فروری کو پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرکے جنگل میں 4 بم گرائے گئے تھے۔ بھارتی حکومت کا دعویٰ ہے کہ یہ کارروائی کالعدم جیش محمد کے خلاف کی گئی جس میں 350 لوگ مارے گئے۔ بھارتی حکومت اپنے اس دعویٰ کو سچ ثابت کرنے کیلئے ابھی تک کوئی ثبوت فراہم نہیں کرسکی ہے جبکہ بھارتی اپوزیشن جماعتیں بھی اس کارروائی کے ثبوت مانگ رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں