معروف ترین ویڈیو گیمز پر سعودی عرب نے مکمل پابندی لگادی کیونکہ۔۔۔

2018 ,جولائی 17



 

ریاض (مانیٹرنگ رپورٹ) قاتل گیم بلیو وہیل کے سبب کئی ممالک میں خودکشیوں کے واقعات سامنے آچکے ہیں۔ اب اس دہشت نے سعودی عرب کا بھی رخ کر لیا ہے جہاں مبینہ طور پردو نو عمر افراد نے اس گیم کے باعث اپنی جان لے لی ہے۔ یہ افسوسناک خبر سامنے آنے کے بعد سعودی حکام نے بلیو وہیل سمیت درجنوں مقبول ترین گیمز پر پابندی عائد کر دی ہے۔

 سعودی جنرل کمیشن فار آڈیو وژوئل میڈیا کی جانب سے گزشتہ روز یہ بیان سامنے آیا کہ کل 47گیمز پر پابندی عائد کی جا رہی ہے۔ ان میں گرینڈ تھیف آٹو 5، اسسینز کریڈ 2، اور ویچرجیسی مشہور گیمز شامل ہیں۔  بلیو وہیل گیم کی وجہ سے جان دینے والے ایک 13سالہ لڑکی اور ایک 12سالہ لڑکا ہیں۔ اس گیم میں ، جسے بلیو ویل چیلنچ بھی کہا جاتا ہے، کھیلنے والوں کو ایک کے بعد ایک مشکل ٹاسک دیا جاتا ہے اور آخری ٹاسک خودکشی ہوتا ہے۔ ماہرین نفسیات کہتے ہیں کہ عموماً عدم تحفظ، تنہائی، اور ذہنی دباﺅ کے شکار نو عمر افراد اس گیم کے چکر میں پھنس جاتے ہیں اور بالآخر موت کے منہ میں جا پہنچتے ہیں۔ دنیا بھر میں اس گیم کی وجہ سے خودکشیوں کے متعدد واقعات سامنے آچکے ہیں۔

متعلقہ خبریں