2019 ,جنوری 10
ریاض (مانیٹرنگ رپورٹ) سعودی وزارت محنت و سماجی بہبود نے ورک ویزوں کی معیاد میں ایک سال کی بجائے 2 برس کرنے کا اعلان کردیا ہے اور یہ سہولت مفت فراہم کیا جائے گی۔ وزارت محنت نے ٹویٹر پر یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ اس کا مقصد نجی اداروں کو آسانی فراہم کرنا اور نجی اداروں کو درپیش مشکلات سے نکالنا ہے۔ وزارت محنت چاہتی ہے کہ نئے ورک ویزوں کے اجراءکے خواہشمند نجی ادارے اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں۔