عید سے قبل ہی عید : 5 نہیں 10 نہیں اورنہ ہی 12 بلکہ ایل پی جی کی قیمت میں فی کلو کتنی کمی کردی گئی ؟

2019 ,مئی 30



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) آل پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوشن کمپنی نے ایل پی جی کی قیمت میں 15 روپے فی کلو کمی کا اعلان کردیا۔لاہور میں پریس کانفرس کرتے ہوئے چیئرمین آل پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوشن ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے اعلان کیا کہ ایل پی جی کی قیمت میں 15 روپے فی کلو کمی کی جارہی ہے جس کے بعد ایل پی جی کی فی کلو قیمت 95 روپے فی کلو ہوجائے گی۔عرفان کھوکھر نے کہا کہ قیمتوں میں کمی سے گھریلو سلنڈر 180 اور کمرشل سلنڈر 680 روپے سستا ہوجائے گا اور نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات سے ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بااثر شخصیات بجٹ میں درآمدی ایل پی جی پر ٹیکس لگوانا چاہتی ہیں اگر درآمدی گیس پر ٹیکس یا پابندی لگی تو ہڑتال کی جائے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ایل پی جی کی قیمت میں ساڑھے تین روپے فی کلو اضافہ کیا گیا تھا، دوسری جانب یہ خبر تھی کہ پٹرول کے بعد گیس کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا گیا، اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت نو روپے فی کلو گرام بڑھا دی ہے۔اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق اضافے کے بعد ایل پی جی کی فی کلو قیمت ایک سو انتیس روپے ہو گئی، گھریلو سلنڈرچودہ سو ستائیس روپے سے بڑھ کر پندرہ سو بائیس روپے کا ہوگیا۔کمرشل سلنڈر کی نئی قیمت پانچ ہزار آٹھ سو چھپن روپے مقرر کی گئی ہے، اوگرا کے مطابق قیمتوں کا تعین مارچ کے مہینے کیلئے کیا گیا ہے، اور اب یہ خبر ہے کہ آل پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوشن کمپنی نے ایل پی جی کی قیمت میں 15 روپے فی کلو کمی کا اعلان کردیا۔لاہور میں پریس کانفرس کرتے ہوئے چیئرمین آل پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوشن ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے اعلان کیا کہ ایل پی جی کی قیمت میں 15 روپے فی کلو کمی کی جارہی ہے جس کے بعد ایل پی جی کی فی کلو قیمت 95 روپے فی کلو ہوجائے گی۔

متعلقہ خبریں