شوگر ملز کیس: مریم نواز آج نیب لاہور میں پیش ہوں گی

2019 ,جولائی 31



لاہور(مانیٹرنگ رپورٹ) سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو چودھری شوگر ملز کیس میں آج نیب نے طلب کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق نیب لاہور نے مریم ،حسن اور حسین نوازسمیت عباس شریف کے بیٹے عبدالعزیز کو بھی آج طلب کیا ہے۔نیب لاہور میں طلب کئے گئے تمام افراد چوہدری شوگر ملز میں کروڑوں روپے کے شیئر ہولڈرز ہیں،نیب میں پیشی پر مریم نواز سے شوگر ملز سے متعلق سوالات کئے جائیں گے، نیب ذرائع نے آج کی پیشی پر اہم پیش رفت کا امکان ظاہر کیا ہے۔

    متعلقہ خبریں