مسافر طیارے میں کونسی اعلٰی ترین شخصیات موجود تھی؟ ایتھوہین طیارہ حادثہ سے متعلق انتہائی افسوسناک خبرآگئی
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع مارچ 10, 2019 | 20:03 شام

انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک)ایتھوہین ایئرلائن کے طیارے میں اقوام متحدہ کی اسمبلی کا وفد بھی سفر کر رہا تھا، اقوام متحدہ کے وفد نے سوموار کو نیروبی میں ماحولیات سے متعلق ایک اہم اجلاس میں شرکت کرنی تھی،تاہم ایتھوپین ایئرلائن کا کہنا ہےکہ طیارہ حادثے میں کوئی مسافر زندہ نہیں بچ سکا. اتوار کے روز آج صبح ایتھوپین ایئرلائن کے مسافر طیارے کو دوران پرواز حادثہ پیش آیا ہے ، ایئرلائن انتظامیہ نے بتایا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ طیارے میں سوار تمام مسافر ہلا ک ہوگئے ہیں ، طیارے میں کل 157مس
افر سوار تھے۔ جن میں 149 مسافر اور 8 عملے کے لوگ شامل تھے ، طیارے میں کینیا کے سب سے زیادہ مسافرجبکہ سات مسافر برطانوی اور چار بھارتی مسافروں سمیت دیگر ممالک کے مسافر بھی سوار تھے۔ طیارے میں 35 ممالک کے مسافر سفر کر رہے تھے ، طیارے نے آج صبح ایتھوپیا کے دارالحکومت آبابا سے کینیا کے شہر نیروبی کیلئے پروا بھری تھی ، تاہم دوران پرواز سمند ر کے اوپر حادثہ پیش آیا ہے۔ طیارہ حادثے کا سب سے پہلا بیان ایتھوپین وزیراعظم نے جاری کیا ، ایتھوپیا کے وزیراعظم ابے احمد کے دفتر سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا کہ ایتھوپیا کے عوام اور حکومت کی جانب سے وزیراعظم ہاؤس ، ایتھوپین ایئر لائنز کے بوئنگ 737 طیارے کے گر کر تباہ ہونے کے واقعہ پر اس میں سوار افراد کے اہل خانہ سے گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں ، طیارے نے 8 بج کر 38 منٹ پر اڑان بھری جبکہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجکر 44 منٹ پر پیش آیا۔ یہ وہ وقت ہے جب طیارے کا کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔ مزید برآں غیرملکی میڈیا نے بتایا کہ طیارے میں اقوام متحدہ کی اسمبلی کے وفد کی موجودگی کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ کیونکہ کل سوموار کو نیروبی میں ماحولیات سے متعلق ایک اجلاس شروع ہونا تھا۔جس میں اقوام متحدہ کے وفد نے شرکت کرنا تھی۔